ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار : پرائیویٹ اسکولوں کی حالت ہوئی خراب ،25 ہزار اسکولوں کے سامنے عملہ کو تنخواہ دینے کا بحران

پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم کرشن نندن ورما کو خط لکھا ہے ۔

  • Share this:
بہار : پرائیویٹ اسکولوں کی حالت ہوئی خراب ،25 ہزار اسکولوں کے سامنے عملہ کو تنخواہ دینے کا بحران
پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم کرشن نندن ورما کو خط لکھا ہے ۔

لاک ڈاؤن کے سبب پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے بچوں سے اسکول فیس نہیں مانگی جارہی ہے۔ نتیجہ کے طور پر اسکولوں کے انتظامیہ کے سامنے مالی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ ریاست کے تقریبا ۲۵ ہزار اسکولوں کے سامنے سب سے بڑا چیلینج تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو تنخواہ دینا ہے ۔ فیس نہیں ملنے کے سبب چھوٹے اسکولوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب تمام اسکولس بند ہے ۔


پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم کرشن نندن ورما کو خط لکھا ہے ۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ۲۵ ہزار اسکولوں کی انتظامیہ اپنے ملازمین کو تنخواہ دینے سے قاصر ہے ۔ اسلئے حکومت اس جانب پہل کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کو اسپیشل گرانٹ مہیا کرے ۔ تاکہ مسئلہ حل ہوسکے ۔


ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ کے چھوٹے چھوٹے اسکول مالی بحران کے سبب کافی مشکل میں ہیں ۔ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں میں آن لائن کلاس شروع کردی گئی ہے لیکن ان اسکولوں کے اساتذہ کافی مشکل میں ہیں ۔ لاک ڈاؤن زیادہ دنوں تک جاری رہا ، تو اسکولوں کے اساتذہ کے سامنے ان کے گھر کے چولہا کو جلا پانا مشکل ہوجائےگا ۔




ایسوسی ایشن کے قومی صدر شمائل احمد نے بتایا کہ ریاست کے مختلف ضلعوں میں ایسے بھی اسکول ہیں ، جہاں ٹیچر پوری طرح سے بچوں کے فیس پر اپنی زندگی گزارتے ہیں ۔ ان چھوٹے اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کافی پریشان ہیں ۔ شمائل احمد نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس جانب توجہ کرتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں کے مالی بحران کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی ۔ ساتھ ہی اسپیشل پیکیج مہیا کر کے اسکولوں کو ڈوبنے سے بچایا جائےگا ۔

ادھر پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں قائم نجی اسکولس تعلیم سے لیکر سماجی فلاح کے کاموں کو زمین پر اتارنے کی کوشش کرتی آئی ہے ، ایسے میں اس نازک وقت میں حکومت کی جانب سے مدد نہیں ملے گی تو چھوٹے اسکولوں کے وجود پر سوال کھڑا ہوجائے گا۔
First published: Apr 10, 2020 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading