ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ کے پرائیویٹ اسکولوں کی کرتوت، فیس کے لئے طلبا پردباؤ، لیکن اپنے اسٹاف اور اساتذہ کو نہیں کر رہے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی

میرٹھ کے رشبھ اکیڈمی کی ٹیچروں نے تنخواہ کے مطالبے پر اسکول مینجمنٹ کے ذریعہ پریشان کئے جانے پر اس کی شکایت پولیس میں بھی کی ہے۔ جبکہ طلبا سے فیس وصول کی جارہی ہے۔

  • Share this:
میرٹھ کے پرائیویٹ اسکولوں کی کرتوت، فیس کے لئے طلبا پردباؤ، لیکن اپنے اسٹاف اور اساتذہ کو نہیں کر رہے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی
میرٹھ کے پرائیویٹ اسکولوں کی کرتوت، فیس کے لئے طلبا پردباؤ، لیکن اپنے اسٹاف اور اساتذہ کو نہیں کر رہے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی

میرٹھ: کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن میں عام زندگی کے ساتھ روزگار اور کاروبار کے علاوہ تعلیمی نظام بھی درہم برہم ہو گیا تھا، لیکن اسکول بند ہونے کے باوجود اسٹاف اور اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی دہائی دیتے ہوئے زیادہ تر پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیس معاف نہ کرنے اور کسی طرح کی رعایت نہ دینے کے باوجود اپنے اسٹاف اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ میرٹھ میں بھی ایسے کئی معاملے اب سامنے آئے ہیں، جہاں اسکول اسٹاف اور اساتذہ نے ان پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ کےخلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ میرٹھ کے رشبھ اکیڈمی کی ٹیچروں نے تو تنخواہ کے مطالبے پر اسکول مینجمنٹ  کے ذریعہ پریشان کئے جانے پر اس کی شکایت  پولیس میں بھی کی ہے۔


اب ایک طرف تو یہ پرائیویٹ اسکول فیس کے لیے بچوں کے والدین کو پریشان کر رہے ہیں۔ وہیں اپنے اسکول اسٹاف اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں آنا کانی کر رہے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں اسکول مینجمنٹ کے خلاف اس طرح کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں، جہاں اسکول اسٹاف  اور اساتذہ کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ ایک طرف تو یہ پرائیویٹ اسکول بچوں کی آن لائن تعلیم کے نام پر والدین پر فیس ادا کرنے کا مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں اور اس دباؤ کی وجہ سے والدین فیس کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود کئی اسکولوں پر الزام ہے کہ وہ اپنے اسٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں اور اگرکر بھی رہے ہیں تو کم اجرت دے کر زیادہ پر دستخط کروا رہے ہیں۔


میرٹھ کے رشبھ اکیڈمی کی ٹیچروں نے تنخواہ کے مطالبے پر اسکول مینجمنٹ  کے ذریعہ پریشان کئے جانے پر اس کی شکایت  پولیس میں بھی کی ہے۔
میرٹھ کے رشبھ اکیڈمی کی ٹیچروں نے تنخواہ کے مطالبے پر اسکول مینجمنٹ کے ذریعہ پریشان کئے جانے پر اس کی شکایت پولیس میں بھی کی ہے۔


وہیں اسکول کی منیجنگ کمیٹی کے ذمہ داران خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ اسکول اسٹاف کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے اور اس وجہ سے اسکول اسٹاف اور اساتذہ میں ناراضگی ہے۔ کورونا وبا کے سبب بند کاروبار اور روزگار کے باوجود والدین نے بچوں کی اسکول فیس کی ادائیگی کی، لیکن اس کے باوجود تعلیم کو محض کاروبار سمجھنے والے پرائیویٹ اسکولوں نے ایسے وقت میں بھی اسکول اسٹاف اور اساتذہ کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا اور طالب علموں کے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے اسکول اسٹاف کو بھی پریشان کیا، ایسے اسکولوں کے خلاف اگر کارروائی نہیں کی جاتی ہے تو یہ بچوں کے والدین اور اساتذہ کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading