سون بھدر واقعہ: متاثرہ خواتین سے مل کر جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، آنکھوں سے چھلک آئے آنسو، دیکھیں ویڈیو

متأثرین کے اہل خانہ سے ملنے کی پرینکا کی ضد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سون بھدر قتل عام کے متاثرہ کنبوں کے خواتین کو چنار گیسٹ ہاوس لاکر پرینکا سے ملاقات کرائی

Jul 20, 2019 04:59 PM IST | Updated on: Jul 20, 2019 05:02 PM IST
سون بھدر واقعہ: متاثرہ خواتین سے مل کر جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی، آنکھوں سے چھلک آئے آنسو، دیکھیں ویڈیو

متاثرہ خواتین سے مل کر جذباتی ہوئیں پرینکا گاندھی

اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں زمینی تنازعہ میں ہوئے قتل عام میں مارے گئے لوگوں کے کنبوں سے ملاقات کرتے وقت کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جذباتی ہو گئیں۔ اس موقع پر وہ اپنے آنسو روک نہیں پائیں۔ ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک آئے۔ پرینکا گاندھی نے آنچل سے آنسو پونچھتے ہوئے متاثرہ کنبوں سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔  مہلوکین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد  پرینکا گاندھی واڈرا نے 26 گھنٹے سے زیادہ دیر تک چلنے والا دھرنا ختم کردیا۔

متأثرین کے اہل خانہ سے ملنے کی پرینکا کی ضد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے سون بھدر قتل عام کے متاثرہ کنبوں کے خواتین کو چنار گیسٹ ہاوس لاکر پرینکا سے ملاقات کرائی ۔ ملاقات کے دوران پرینکا نے اس حادثے کی بعد میں کافی تفصیل سے جانکاری لی۔اس دوران پرینکا جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے خواتین سے بات چیت کی اور انہیں پانی پینے کے لئے کہا۔ چنار کے باغیچے میں متاثرہ کنبوں کی خواتین نے پرینکا کو دیکھتے ہی رونا شروع کردیا۔ پرینکا نے ان تمام کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ کانگریس اپنی طرف سے متاثرین کی مدد کرے گی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو دس۔دس لاکھ روپئے دئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کا بھی ہر ممکن تعاون کیا جائےگا۔

Loading...

متاثرین سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا نے وارانسی کے کمشنر و اے ڈی جی سے گیسٹ ہاوس کے کمرے میں کچھ دیر بات کی۔ اس کے بعد پرینکا نے دھرنا ختم کر دیا۔ پرینکا نے کہا کہ ان کا مقصد پورا ہو گیا۔ مجھے متاثرین کے اہل خانہ سے ملنا تھا میں ان سے ملی اور ان کا حال چال جانا۔

اس موقع پرانہوں نے متاثرین کے پانچ نکاتی مطالبے کو ریاستی حکومت سے پورا کرانے کے لئے جدوجہد کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ قبائلیوں کے پانچ نکاتی مطالبے میں 25 لاکھ روپئے بطور تعاون دینے، زمین ان کے نام کرنے، ان پر درج غلط مقدمے واپس لینے کے ساتھ متاثرین کی سیکورٹی شامل ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...