کشمیرپرویڈیوشیئرکرکے پرینکا گاندھی نےکہا- کانگریس اٹھاتی رہےگی آواز

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نےکہا کہ کشمیرمیں سبھی جمہوری حقوق کوبند کرنے سےزیادہ 'سیاسی' اور'وطن مخالف' کچھ بھی نہیں ہے۔

Aug 25, 2019 07:05 PM IST | Updated on: Aug 25, 2019 07:05 PM IST
کشمیرپرویڈیوشیئرکرکے پرینکا گاندھی نےکہا- کانگریس اٹھاتی رہےگی آواز

پرینکا گاندھی نے کشمیرپرویڈیوشیئرکرکےکہی یہ بات۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نےاتوارکے روزجموں وکشمیرموضوع کو'سیاسی رنگ' دیئے جانے کا الزام لگانے والوں پرنشانہ سادھتے ہوئےکہا کہ کشمیرمیں جمہوری حقوق کو مبینہ طورپر'بند' کرنے کے مقابلے'سیاسی' اور'ملک مخالف' کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اس کے خلاف آوازاٹھانا بند نہیں کرے گی۔

ان کا تبصرہ راہل گاندھی سمیت اپوزیشن لیڈروں کےایک وفد کے ذریعہ جموں وکشمیرکا دورہ کرنےکےایک دن بعد آیا ہے، جو دفعہ 370 کے التزام کومنسوخ کرنےکے بعد وہاں کے حالات کا جائزہ لینےکےلئےکشمیر وادی کا دورہ کرنا چاہتےتھے۔ حالانکہ ریاستی انتظامیہ کےذریعہ سری نگرہوائی اڈے سے ہی سبھی کوواپس لوٹا دیا گیا۔

Loading...

ٹوئٹرپرپرینکا گاندھی نےایک ویڈیوٹوئٹ کیا، جس میں ایک خاتون راہل گاندھی کواپنی فیملی اوراقربا کےساتھ پریشانیوں کےبارے میں بتا رہی تھی۔ انہوں نےکہا 'یہ کب تک جاری رہے گا؟ یہ ان لاکھوں لوگوں میں سے ایک ہے، جنہیں 'راشٹرواد' کےنام پرخاموش کرایا جاتا ہے اورکچل دیا جاتا ہے'۔

پرینکا گاندھی نےکہا 'ان لوگوں کےلئےجواس موضوع کو'سیاسی رنگ' کا الزام لگاتےہیں، کشمیرمیں سبھی جمہوری حقوق کوبند کرنےسےزیادہ 'سیاسی' اور'ملک مخالف' کچھ بھی نہیں ہے'۔ انہوں نےکہا 'ہم میں سے ہرایک کا فرض ہےکہ ہم اس کےخلاف آوازاٹھائیں۔ ہم ایسا کرنا بند نہیں کریں گے۔

Loading...