உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا گاندھی کی قیادت میں یوپی اسمبلی انتخابات لڑے گی کانگریس، لیکن وزیر اعلیٰ عہدے پر ابھی فیصلہ نہیں: سلمان خورشید

    یوپی اسمبلی انتخابات میں پرینکا گاندھی ہوں گی کانگریس کا چہرہ- سلمان خورشید کا بڑا بیان

    یوپی اسمبلی انتخابات میں پرینکا گاندھی ہوں گی کانگریس کا چہرہ- سلمان خورشید کا بڑا بیان

    کانگریس پارٹی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے چہرے سے متعلق پوچھے جانے پر سلمان خورشید نے کہا کہ پارٹی کا چہرہ پرینکا گاندھی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پرینکا گاندھی نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا ہے، اس لئے ہم بھی ایسا نہیں کرسکتے ہیں، لیکن پارٹی ان کی قیادت میں الیکشن لڑے گی‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      آگرہ: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید (Salman Khurshid) نے اتوار کو کہا کہ کانگریس (Congress) آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Election 2022)  میں پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ حالانکہ ابھی تک وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے لئے آخری فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ہم مضبوط ارادے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی کارکنان مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو جاننے کے لئے ہر اسمبلی حلقہ میں جائیں گے....‘۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پوپی کی سبھی 403 سیٹوں پر امیدوار اتارے گی۔ سلمان خورشید نے زور دے کر کہا کہ انتخابی منشور میں عام شہریوں کی آوازیں شامل ہوں گی۔

      کانگریس پارٹی کے ذریعہ وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کے چہرے سے متعلق پوچھے جانے پر سلمان خورشید نے کہا کہ پارٹی کا چہرہ پرینکا گاندھی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’پرینکا گاندھی نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کا اعلان نہیں کیا ہے، اس لئے ہم بھی ایسا نہیں کرسکتے ہیں، لیکن پارٹی ان کی قیادت میں الیکشن لڑے گی‘۔ انہوں نے کہا، ’پارٹی کے رکن اسمبلی نشستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور لوگوں سے رابطہ کرنے اور مقامی لوگوں کی پریشانیوں کو جاننے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

      سلمان خورشید نے کہا، ’پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ہم مضبوط ارادے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔
      سلمان خورشید نے کہا، ’پارٹی کسی بھی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ ہم مضبوط ارادے کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔


      آگرہ کے تورا گاوں میں تھے سلمان خورشید

      واضح رہے کہ کانگریس کے انتخابی منشور کمیٹی کے چیئرمین سلمان خورشید اور پارٹی کے قومی ترجمان سپریا شری نیت اتوار کے روز آگرہ کے تورا گاوں میں تھے۔ یہاں نے انہوں نے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی پریشانیوں کے بارے میں جانا۔ اس دوران سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے گاوں کے لوگوں سے پوچھا کہ ان کے کیا کیا مسائل ہیں، جس پر گاوں کے لوگوں اور خواتین نے پنشن نہ ملنے اور آوارہ جانوروں کے ذریعہ فصل برباد کئے جانے سمیت دیگر پریشانیاں بھی بتائیں۔

      لوگوں سے بات کرنے کے بعد کانگریس لیڈران نے گاوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنا انتخابی منشور تیار کرنے کے لئے لوگوں تک پہنچ رہی ہے، جس سے کہ انتخابی منشور میں جو بات لکھی جائے، وہ لوگوں کے دل کی بات ہو۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: