ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

'کیجریوال ماڈل' کے سہارے اترپردیش فتح کرنے کی تیاری میں پرینکا گاندھی!

پرینکا گاندھی بدھ کو سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ پہنچ رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی یہاں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگوں پرکی گئی پولیس کی کارروائی میں جیل گئےلوگوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔

  • Share this:
'کیجریوال ماڈل' کے سہارے اترپردیش فتح کرنے کی تیاری میں پرینکا گاندھی!
اعظم گڑھ دورے پر پرینکا گاندھی۔

لکھنؤ: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 (Delhi Assembly Election 2020) میں بھلے ہی کانگریس (Congress) کا کھاتہ نہ کھلا ہو، لیکن اترپردیش میں زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) اور ریاستی صدر اجےکمار للو (Ajay Kumar Lallu) کی جوڑی محنت کر رہی ہے۔ مشن 2022 کو دھیان میں رکھتے ہوئے کانگریس اب یوپی میں 'کیجریوال ماڈل' کا سہارا لے گی۔ کانگریس بجلی، تعلیم، صحت، بے روزگاری اورکسانوں کے موضوع کو ہتھیار بنانےکی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔


اعظم گڑھ کے دورہ پر پرینکا گاندھی


اسی ضمن میں پرینکا گاندھی بدھ کو سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ پہنچ رہی ہیں۔ پرینکا گاندھی یہاں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کر رہے لوگوں پرکی گئی پولیس کی کارروائی میں جیل گئے لوگوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔


اعظم گڑھ کےدورہ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی۔ فائل فوٹو
اعظم گڑھ کےدورہ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی۔ فائل فوٹو


پرینکا - للو کی جوڑی سے کانگریسیوں میں جوش

واضح رہے کہ پرینکا گاندھی مسلسل کسان، لاء اینڈ آرڈرسے متعلق موضوعات پر یوپی کی سڑکوں پر جدوجہد کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جس کا اثر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مایوس اور ناامید کانگریس کارکنان میں پرینکا گاندھی اور اجے کمارللو کی جوڑی نے جان پھونکنے کا کام کیا ہے۔ اب آگے کی حکمت عملی دہلی کے 'کیجریوال ماڈل' پر طے ہوگی۔ کانگریس لیڈروں کے مطابق پارٹی اب بجلی، تعلیم، صحت، بے روزگاری، خواتین اور کسانوں کے موضوع کو لے کر سڑک پر اترےگی۔

کانگریس کے ترجمان نے بتایا کہ پرینکا گاندھی بدھ کو اعظم گڑھ پہنچ رہی ہیں۔ ان کے دورے کو لےکرکانگریس کارکنان میں کافی جوش وخروش کا ماحول ہے۔ وہ مسلسل زمین سے متعلق موضوعات کو لےکر جدوجہد کر رہی ہیں۔ اعظم گڑھ کی سرزمین سے وہ سی اے اے اور این آرسی کی مخالفت میں آواز بلند کریں گی۔ اتنا ہی نہیں عام لوگوں سے منسلک موضوعات کو لےکرجدوجہد کر رہی ہیں۔ کانگریس ہمیشہ سے ہی غریبوں، دلتوں، کسانوں، نوجوان اور خواتین کے موضو عات پر جدوجہد کرتی ہے۔

مسلسل سڑکوں پر نظر آرہی ہیں پرینکا گاندھی۔ فائل فوٹو
مسلسل سڑکوں پر نظر آرہی ہیں پرینکا گاندھی۔ فائل فوٹو


مسلسل سڑکوں پر نظر آرہی ہیں پرینکا گاندھی

واضح رہے کہ سون بھدر میں آدیواسیوں کے قتل عام کا معاملہ رہا ہو، یا پھر برہمنوں کے قتل کے بعد یاترا، اناؤ اور شاہجہاں پور آبروریزی متاثرین کا معاملہ، یا پھر سی اے اے کی مخالفت کرنے والوں پر پولیس کی کارروائی اور گنا کسانوں کی ادائیگی کا موضوع سبھی پر پرینکا گاندھی نے نہ صرف کھل کراپنی بات رکھی بلکہ سڑکوں پر بھی وہ اتریں۔ اب پرینکا بجلی، تعلیم اور صحت سے متعلق موضوعات کو لے کر بھی کارکنان کے ساتھ جدوجہد کرتی نظر آسکتی ہیں۔

امت ترپاٹھی کی رپورٹ
First published: Feb 12, 2020 11:02 AM IST