پرینکا گاندھی نے درگاہ خواجہ اسماعیل چشتی پرچادرچڑھا کر مانگی دعا

پرینکا گاندھی نےدرگاہ خواجہ اسمٰعیل چشتی پرآئے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ اس سے قبل اس درگاہ پراندرا گاندھی، سونیا گاندھی اورراہل گاندھی بھی حاضری دے چکے ہیں۔

Mar 19, 2019 05:34 PM IST | Updated on: Mar 19, 2019 06:01 PM IST
پرینکا گاندھی نے درگاہ خواجہ اسماعیل چشتی پرچادرچڑھا کر مانگی دعا

پرینکا گاندھی نے درگاہ خواجہ اسمٰعیل چشتی پر چادرچڑھائی۔

کانگریس جنرل سکریٹری اورمشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کی گنگا یاترا جاری ہے۔ اس دوران پرینکا گاندھی مرزا پورپہنچیں، جہاں انہوں نے خواجہ اسماعیل چشتی کی درگاہ پرچادرچڑھا کردعا مانگی۔ ساتھ ہی انہوں نے وندھ واسنی دیوی مندرمیں پوجا بھی کی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے درگاہ خواجہ اسماعیل چشتی پرآئے لوگوں سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ درگاہ خواجہ اسماعیل چشتی پرآنجہانی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی، پرینکا گاندھی کی ماں سونیا گاندھی اوربھائی راہل گاندھی بھی آچکے ہیں۔ قابل ذکرہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کل سے یوپی میں لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے گنگا یاترا پرہیں۔

Loading...

انہوں نے گزشتہ روزاپنی مہم کا آغاز پرینکا گاندھی نے پریاگ راج سے کیا۔ اس کا نام گنگا یاترا دیا گیا ہے۔ پرینکا پریاگ راج سے گنگا میں کشتی یاترا کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے پارلیمانی علاقہ وارانسی جائیں گی۔ پرینکا کی یہ کشتی یاترا تین دنوں پرمحیط ہے، جس میں وہ تقریبا 140 کلومیٹرکی مسافت طے کریں گی۔ اپنی اس یاترا کے ذریعہ پرینکا گاندھی وزیراعظم مودی کو بھی سیدھے طور پرجواب دیں گی۔ ساتھ ہی اس یاترا کے دوران وہ مندر درشن بھی کریں گی۔

اس دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھدوہی کے کانگریس کارکنان شری دھرمشرا کے گھرپہنچ گئیں۔ کانگریس کارکنان نے جوش کے ساتھ ان کو علاقے کی پریشانیوں اورتمام مسائل کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں اس سے واقف کرایا۔  

مرزا پورمیں پرینکا گاندھی واڈرا کے ماں وندھیہ واسنی مندرمیں پہنچنے سے قبل مندراحاطے میں ماں کے درشن کے لئے لائن میں لگے بھکتوں نے مودی مودی کے نعرے لگائے۔  پرینکا گاندھی نے مہارشی بالمیکی آشرم، سیتا مڑھی میں لوکش جنم استھل پرپہنچ کردرشن کیا۔

Loading...