ایگزٹ پول کے بعد پرینکا گاندھی کا کانگریس کارکنان کو پیغام۔ ہمت نہ ہاریں

پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج صرف اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کے لیے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔

May 21, 2019 10:34 AM IST | Updated on: May 21, 2019 10:35 AM IST
ایگزٹ پول کے بعد پرینکا گاندھی کا کانگریس کارکنان کو پیغام۔ ہمت نہ ہاریں

پرینکا گاندھی کی فائل فوٹو

کانگریس جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے انتخابات کے بعد سروے (ایگزٹ پول) کو اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے  پارٹی کارکنوں سے ہمت رکھنے اور پولنگ مراکز پر قریبی نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج صرف اپوزیشن کا حوصلہ توڑنے کے لیے پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں۔ اس لئے اس طرح کے پرچار اور افواہوں پر توجہ دینے کی بجائے محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا’’پیارے کارکنوں، بہنوں اور بھائیوں، افواہوں اور ایگزٹ پول سے ہمت مت ہاریئے۔ یہ آپ کا حوصلہ توڑنے کے لئے پھیلائے جا رہے ہیں۔ اس دوران آپ کی مستعدی اور چوکسی اور بھی اہم ہوجاتی ہے۔ اسٹرانگ روم اور ووٹوں کی گنتی مراکز میں ڈٹے رہئے اور چوکنا رہیے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ آپ کی اور ہماری محنت پھل لائے گی‘‘۔

قابل غور ہے کہ زیادہ تر ایگزٹ پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد کو پھر سے مکمل اکثریت ملنے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے کانگریس، دیگر اپوزیشن پارٹیوں اور ان کے حامیوں اور کارکنوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔

Loading...

Loading...