உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا گاندھی کا بڑا اعلان- کانگریس اقتدار میں آئی تو معاف ہوں گے کسانوں کے قرض، للت پور میں کسان فیملی سے ملاقات

    پرینکا گاندھی کا بڑا اعلان- کانگریس اقتدار میں آئی تو معاف ہوں گے کسانوں کے قرض

    پرینکا گاندھی کا بڑا اعلان- کانگریس اقتدار میں آئی تو معاف ہوں گے کسانوں کے قرض

    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi) نے جمعہ کے روز للت پور (Lalitpur) میں کھاد کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے دو کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ پرینکا گاندھی نے ریاست کی یوگی حکومت (Yogi Government) پر جم کر تنقید کی۔

    • Share this:
      للت پور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi)  نے جمعہ کے روز للت پور (Lalitpur) میں کھاد کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے دو کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ریاستی حکومت (Yogi Government) پر جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ میں کسانوں کے حالات خراب ہیں۔ کھاد کے لئے لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، کھاد چوری ہو رہی ہے، کسان پریشان ہیں۔ 1200 روپئے کی کھاد کسان 2000 روپئے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔ پالی کا کسان بلو پال بھی بھوکا، پیاسا تین دن سے لائن میں لگا تھا، کھاد نہیں ملی تو پریشان ہو کر اس نے خودکشی کرلی۔ بندیل کھنڈ کا کسان قرض میں ہے۔ کانگریس اقتدار میں آئی تو کسانوں کے قرض معاف ہوں گے۔

      واضح رہے کہ اترپردیش کے بندیل کھنڈ میں کھاد کی کمی کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے دو کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری اورکانگریس کی ریاستی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi) جمعہ کی صبح ٹرین سے للت پور (Lalitpur) پہنچیں۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پردیپ جین آدتیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع للت پور میں دو کسانوں کی موت پر متاثرہ خاندانوں کو تسلی اور غم بانٹنے کے لیے محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi) آج صبح سابرمتی ایکسپریس سے للت پور پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کارکنان نے ریلوے اسٹیشن پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

      قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) جمعرات کی رات لکھنؤ سے ریل کے ذریعے للت پور کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔ اس ہفتہ للت پور کے ناراہاٹ تھانہ حلقے کے تحت بنیانہ گاؤں کے کسان مہیش کمار ویور کی کھاد خرید مرکز میں طویل قطار میں کھڑے رہنے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اس کے ایک دن بعد ضلع للت پور کے مالواڑہ خورد گاؤں کے کسان سونی اہیروار نے تین دن تک کھاد نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہوکر خودکشی کرلی تھی۔

      بندیل کھنڈ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں کیمیائی کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کسانوں کو کھاد نہ ملنے سے یہ بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ مسٹر جین نے بتایا کہ پرینکا گاندھی واڈرا دونوں متوفی کسانوں کے گاؤں جائیں گی اور ان کے اہل خانہ سے ملیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، پرینکا گاندھی متاثرہ کسانوں سے ملاقات کے بعد مدھیہ پردیش کے دتیا کا دورہ کریں گی اور وہاں سدھا پیٹھ ماں پتامبرا کی پوجا کریں گی اور اتر پردیش میں پارٹی کی کامیابی کے لیے دعا کریں گی۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: