پرینکا گاندھی نےکہا 'امیٹھی سے میرا دل کا رشتہ، یہ میرے والد کی کرم بھومی ہے'۔

کانگریس جنرل سکریٹری اپنے بھائی راہل گاندھی کی نامزدگی کے دوران ان کے پارلیمانی حلقے اترپردیش کے امیٹھی میں آج دن بھر اپنے پورے خاندان کے ساتھ موجود رہیں۔

Apr 10, 2019 11:28 PM IST | Updated on: Apr 10, 2019 11:29 PM IST
پرینکا گاندھی نےکہا 'امیٹھی سے میرا دل کا رشتہ، یہ میرے والد کی کرم بھومی ہے'۔

پرینکا گاندھی نےکہا ہے کہ امیٹھی کے لوگوں کے ساتھ میرے دل کا رشتہ ہے۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندی واڈرا نے کہا ہے کہ امیٹھی ان کے والد اور سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی’ کرم بھومی‘ رہی ہے، اس لئے اس علاقے سے ان کا دل کا رشتہ ہے۔ پرینکا واڈرا نے بدھ کو ٹویٹ کیا ''کچھ رشتے دل کے ہوتےہیں۔ آج بھائی کی نامزدگی کےلئے پورا خاندان موجود تھا۔ میرے والد کےلئے یہ کرم بھومی تھی ،یہ ہمارے لئے پاکیزہ مقام ہے''۔

کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی جنرل سکریٹری اپنے بھائی اور کانگریس کے صدرراہل گاندھی کی نامزدگی کے دوران ان کے پارلیمانی حلقے اترپردیش کے امیٹھی میں آج دن بھر اپنے پورے خاندان کے ساتھ موجود رہیں۔ راہل گاندھی جب قافلے کے ساتھ پرچہ نامزدگی بھرنے جارہےتھے اس دوران بھی پرینکا گاندھی اپنی بیٹی اوربیٹے کے ساتھ ان کے پاس ہی کھڑی ہوکرامیٹھی کے لوگوں کا شکریہ ادا کررہی تھیں۔

Loading...

پرینکا نے اپنے ٹویٹ کےساتھ نامزدگی کےلئے نکلے قافلے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اورتصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پرینکا گاندھی اس وقت اترپردیش کے دورے پرہیں اوروہ مختلف اضلاع میں روڈ شو اورریلی کرکے پارٹی امیدواروں کے حق میں ماحول بنا رہی ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری  نے گزشتہ روزغازی آباد اورسہارنپورمیں بھی روڈ شوکیا تھا۔ وہ کانگریس کے حق میں پوری طرح انتخابی مہم چلا رہی ہیں اورلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ لوک سبھا الیکشن کے اعلان سے  کچھ روزقبل ہی راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی وہ پوری طرح سے سرگرم ہوگئی ہیں۔

Loading...