پرینکا گاندھی کا اعلان- نہیں لوں گی ضمانت، جیل میں ڈالنا ہے توڈال دو

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا 'اگر حکومت متاثرین سے ملنے کے جرم کے لئے مجھے جیل میں ڈالنا چاہیں تومیں اس کے لئے پوری طرح سے تیارہوں'۔

Jul 20, 2019 12:09 AM IST | Updated on: Jul 20, 2019 12:12 AM IST
پرینکا گاندھی کا اعلان- نہیں لوں گی ضمانت، جیل میں ڈالنا ہے توڈال دو

پرینکا گاندھی کا اعلان، ضمانت نہیں لوں گی، جیل میں ڈالنا ہوتو ڈال دو۔

سون بھدرسے 25 کلومیٹرپہلےہی انتظامیہ کے ذریعہ حراست میں لئے جانے کے بعد پرینکا گاندھی واڈرا نے میڈیا کے سامنے کہا ہےکہ 'اگرحکومت متاثرین سےملنےکے جرم کے لئےمجھے جیل میں ڈالنا چاہے، تومیں اس کے لئے پوری طرح سے تیارہوں۔ میں قتل عام کا درد جھیل رہےغریب آدیواسیوں سے ملنے، ان کے درد کی کہانی جاننے آئی ہوں۔ عوام کی خدمت گارہونےکےناطے یہ میرا دھرم ہے اوراخلاقی حق بھی۔ ان سے ملنے کا میرا فیصلہ غیرمتزلزل ہے۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ریاستی انتظامیہ کے ذریعہ مجھے گزشتہ 9 گھنٹےسے گرفتار کرکے چنارقلعہ میں رکھا ہوا ہے۔ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ مجھے 50,000 کی ضمانت دینی ہے، ورنہ مجھے 14 دن کے لئے جیل کی سزا دی جائےگی۔ مگروہ مجھے سون بھدرنہیں جانے دیں گے، ایسا انہیں 'اوپرسے آرڈر ہے'۔

Loading...

پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں نےنہ کوئی قانون توڑا ہے نہ کوئی جرم کیا ہے۔ بلکہ صبح میں نے واضح کیا تھا کہ انتظامیہ چاہےتومیں اکیلی ان کے ساتھ متاثرہ اہل خانہ سے ملنے آدیواسیوں کےگاوں جانےکوتیارہوں یا انتظامیہ جس طریقےسے بھی مجھے ان سے ملانا چاہتی ہے میں تیارہوں۔

پرینکا گاندھی نےمزید کہا کہ مگراس کےباوجود اترپردیش حکومت نےیہ تماشہ کیا ہوا ہے۔ عوام سب دیکھ رہے ہیں، میں اس ضمن میں ضمانت کوغیراخلاقی مانتی ہوں اوراسے دینے کوتیارنہیں ہوں۔ میرا واضح طورپرمطالبہ ہے کہ مجھے متاثرہ آدیواسیوں سے ملنے دیا جائے۔ حکومت کو جومناسب لگے وہ کرے، اگرحکومت متاثرین سے ملنے کے جرم کے لئے مجھےجیل میں ڈالنا چاہے تو میں اس کے لئے پوری طرح سے تیارہوں۔

یہ ہے پورا معاملہ

دراصل 17 جولائی کو سون بھدرضلع کے گھوراول کے مورتیاں گاوں میں بدھ کو زمینی تنازعہ میں گرام پردھان اورلوگوں کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ میں گولی لگنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں پانچ مرد اور4 خواتین شامل ہیں۔ تناوکودیکھتے ہوئے موقع پربڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی ہے۔ اسی معاملے کولے کرپرینکا گاندھی متاثرین سے ملنے سون بھدرجارہی تھیں۔

Loading...