پرینکا گاندھی کو مل سکتی ہے یوپی کانگریس کی کمان- جلد ہی ہوگا فیصلہ

مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سنبھال رہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو جلد ہی ریاست کی کمان سونپی جاسکتی ہے۔

Sep 03, 2019 07:19 PM IST | Updated on: Sep 03, 2019 07:19 PM IST
پرینکا گاندھی کو مل سکتی ہے یوپی کانگریس کی کمان- جلد ہی ہوگا فیصلہ

پرینکا گاندھی کو مل سکتی ہے یوپی کانگریس کی کمان

لکھنؤ: مشرقی اترپردیش کی ذمہ داری سنبھال رہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کوجلد ہی ریاست کی کمان سونپی جاسکتی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کےمطابق پرینکا گاندھی کواترپردیش کا کانگریس انچارج بنانےکا اعلان جلد ہی کیا جاسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ ریاستی سطح کےکانگریس لیڈروں کےساتھ میٹنگ کےبعد حکمت عملی طےکی جائے گی۔  واضح رہےکہ لوک سبھا الیکشن 2019 کےدوران پرینکا گاندھی کومشرقی اترپردیش کی کمان سونپی گئی تھی۔ وہیں مغربی اترپردیش کی ذمہ داری جیوتی رادتیہ سندھیا کودی گئی تھی۔

لوک سبھا الیکشن میں ملی شکست کےبعد کانگریس کی اترپردیش کے سبھی اضلاع کی کمیٹیاں تحلیل کردی گئی تھیں۔ اس کےبعد سے ہی پارٹی میں تبدیلی کی قواعد چل رہی تھی۔ تقریباً تین ماہ کے بعد اب اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائےگی۔ بتایا جارہا ہےکہ اس بار پردیش کانگریس کمیٹی کوچھوٹا رکھا جائےگا اورپہلےکےمقابلے کافی کم اراکین ہوں گے۔

Loading...

اسمبلی انتخابات کے پیش نظرہوگی ممکنہ تبدیلی

اس کے علاوہ پارٹی جلد ہی اترپردیش کانگریس صدرکےنام کا اعلان بھی کرے گی۔ پارٹی کی اس قواعد کو 2022 اسمبلی انتخابات سےجوڑکردیکھا جارہا ہے۔ واضح رہےکہ مئی میں ہوئے لوک سبھا الیکشن کے دوران پرینکا گاندھی نےامیٹھی اوررائے بریلی میں کئی بارکہا تھا کہ ہمیں آنے والے اسمبلی انتخابات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اترپردیش میں ان کی سرگرمی اورپردیش کانگریس کمیٹی میں ہونے والی ممکنہ تبدیلی کواسی سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔

Loading...