உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Priyanka Gandhi News: یوپی میں وزیراعلیٰ کے امیدوار والے بیان سے پرینکا گاندھی کا یوٹرن، بولیں- وہ تو میں نے تھوڑا چڑھ کر کہہ دیا

    اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر خود کو کانگریس کا وزیر اعلیٰ چہرہ بتانے پر مچے سیاسی گھمسان کے درمیان پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi Vadra) نے ایک طرح سے یوٹرن لے لیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا واحد چہرہ نہیں ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر خود کو کانگریس کا وزیر اعلیٰ چہرہ بتانے پر مچے سیاسی گھمسان کے درمیان پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi Vadra) نے ایک طرح سے یوٹرن لے لیا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا واحد چہرہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا چہرہ ہونے کے بارے میں میڈیا سے بار بار پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران میں نے تھوڑا چڑھ کر کہہ دیا تھا۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے ایک سوال کے جواب میں کہ آپ کی پارٹی آپ کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ کیوں نہیں ڈکلیئر کردیتی، کیا ہچکچاہٹ ہے، پرینکا گاندھی نے کہا کہ کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ کہیں میری پارٹی طےکرتی ہے اور کہیں نہیں کرتی ہے۔ یہ میری پارٹی کے کام کرنے کا طریقہ ہے۔ اس میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا، یہ پارٹی طے کرے گی اور کچھ ریاستوں میں اب تک اسے لے کر فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ میں چہرہ ہوں۔ وہ تو میں چڑھ کر (ہنستے ہوئے) کہہ دیا تھا، کیونکہ بار بار آپ لوگ یہی سوال کر رہے ہیں۔

      میڈیا پر نشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کئی ریاست ہیں اور کئی انچارج بھی ہیں، چاہے وہ کانگریس کے ہوں یا بی جے پی کے۔ کیا آپ پوچھتے ہیں کہ کیا آپ وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہیں یا نہیں۔ آپ ان سے کیوں نہیں پوچھتے، کیوں صرف مجھ سے ہی یہ سوال کیا جاتا ہے۔ بتادیں کہ جمعہ کو اترپردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک پریس کانفرس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا چہرہ ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: