پرینکا گاندھی واڈرا کی سیکورٹی میں بڑی چوک، بغیرسیکورٹی جانچ کے گھرمیں گھس گئے پانچ لوگ

گاندھی فیملی کواب زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، جن میں سی آرپی ایف کے جوان شامل ہوتے ہیں۔ اس سے قبل انہیں ایس پی جی سیکورٹی ملی ہوئی تھی۔

Dec 02, 2019 05:31 PM IST | Updated on: Dec 02, 2019 06:14 PM IST
پرینکا گاندھی واڈرا کی سیکورٹی میں بڑی چوک، بغیرسیکورٹی جانچ کے گھرمیں گھس گئے پانچ لوگ

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی: فائل فوٹو

نئی دہلی: کانگریس لیڈرپرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنےآیا ہے۔ بتایا گیا کہ پرینکا گاندھی کےگھرمیں کم ازکم پانچ لوگ گھس گئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی سے تین سے چارلوگ اترے تھے اورگھرمیں گھس گئے تھے، جو خود کوکارکن بتا رہے تھے۔ وہیں دہلی پولیس اوردہلی پولیس کی سیکورٹی یونٹ کا واضح طورپرکہنا ہےکہ انہیں اس معاملےکی اطلاع نہیں ملی ہے، نا ہی دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق لودھی اسٹیٹ میں پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ پر25 تاریخ کو 5  لوگ فوٹوکھنچوانے کے لئے گھس گئے۔

اس معاملے میں پرینکا گاندھی کےدفترکا کہنا ہےکہ سی آرپی ایف لاپرواہی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ معاملہ سی آرپی ایف ڈی جی کے پاس ہےاوراس کی جانچ چل رہی ہے۔ ذرائع سےملی اطلاعات کے مطابق بلیک (سیاہ) اسکارپیومیں سوارتین خواتین اوردو نوجوان زبردستی پرینکا گاندھی کے گھرمیں گھس آئے۔ اطلاع دی گئی کہ وہ پانچوں پرینکا گاندھی کے ساتھ سیلفی لینےکےلئےگھرمیں گھس گئے تھے۔ اس معاملے کولے کرپرینکا گاندھی کے دفترنےخط لکھا ہے۔ واضح رہےکہ نومبرماہ میں ہی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا کر گاندھی فیملی کواب زیڈ پلس سیکورٹی فراہم کی گئی ہے، جن میں سی آرپی ایف کے جوان شامل ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلےانہیں ایس پی جی سیکورٹی ملی ہوئی تھی۔

Loading...

ایس پی جی سیکورٹی لی گئی تھی واپس

سونیا گاندھی، راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی سے 28 سال بعد ایس پی جی سیکورٹی واپس لےلی گئی۔ انہیں ستمبر1991 میں 1988 کے ایس پی جی قانون میں ترمیم کے بعد وی وی آئی پی سیکورٹی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ افسران نےبتایا تھا کہ سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کی فیملی کودی گئی ایس پی جی سیکورٹی واپس لینےکا فیصلہ سیکورٹی سے متعلق ایک تفصیلی جائزہ لینےکے بعد لیا گیا۔ ایل ٹی ٹی کےدہشت گردوں نے 21 مئی 1991 کو راجیوگاندھی کا قتل کردیا تھا۔ ملک میں نکسل مخالف مہم اورداخلی سیکورٹی وجوہات کے لئےایک اہم فوجی طاقت سی آرپی ایف کے پاس تقریباً 52 دیگروی وی آئی پی کی سیکورٹی کی ذمہ داری ہے، جس میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ شامل ہیں۔

Loading...