ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھا خط، غریب،کسان اورمڈل کلاس کو راحت دینے سے متعلق مشورہ

پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔ ہر طبقے کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 13, 2020 07:09 PM IST
  • Share this:
پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھا خط، غریب،کسان اورمڈل کلاس کو راحت دینے سے متعلق مشورہ
پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھا خط: فائل فوٹو

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا کررہے غریبوں، کسان اور مڈل کلاس کو راحت دینے کی پہل ہونی چاہئے۔ پرینکا گاندھی  واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔ ہر طبقے کے اوپر بھیانک معاشی مار پڑی ہے۔ کسان،غریب،اور مزدور طبقوں کا حال بہت برا ہے۔مالی بحران نے مڈل کلاس اور عام نوکری پیشہ لوگوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔ کاروباری اور تاجر سماج کے اوپر اپنا وجود بچانے کا چیلنج کھڑا ہے۔ اس طبقوں کی مدد کرنا لازمی ہوگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس کے لئے گھر کے قرض کی ای ایم آئی ادا کرنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ گھر کے قرض پر لگنے والے سود شرح کو صفر کرے اور ای ایم آئی جمع کرنے کی لازمیت کو اگلے چھ مہینے کے لئے ملتوی کردیا جائے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ کسانوں کے چار مہینے کے ٹیوب ویل اور گھر کے بجلی بل معاف کئے جائیں۔ان کے بقایہ بجلی بلوں پر بھی پنالٹی و سود معاف کیا جائے۔ کسانوں کے قرض پر بھی چار مہینے کا سود معاف ہو۔ ان کے کسان کریڈٹ کارڈ اور دیگر قرض پر کٹی ہوئی آر سی پر فورا روک لگائی جارئے اور اس پر بھی پنالٹی اور سود معاف کیا جائے۔


پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہے۔


انہوں نے کہا کہ کسانوں کی مکمل فصل خریدنے کی گارنٹی دی جائے۔ گنا سمیت سارے بقایاجات کی فورا ادائیگی کی جائے۔ شکچھا متر، آشا بہو،آنگن واڑی کارکن،روزگار سیوک،پنچایت متر اور دیگر کنٹراکٹ پر کام کرنے والے ملازمین جو کورونا بحران میں ہر سطح پر اپنی ذمہ دار ادا کررہے ہیں انہیں تہنیتی رقم دی جائے اور ایک مہینی کی تنخواہ بونس کے طور پر دی جائے جس سے وہ اپنے کو محفوظ محسوس کرسکیں اور زیادہ محنت و لگن سے کام کریں۔
First published: May 13, 2020 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading