پروفیسرنجمہ اخترنے کہا- ہم جامعہ ملیہ اسلامیہ کودیں گےایک نئی اڑان

وائس چانسلرنے جامعہ ایڈمنسٹریٹوا سٹاف ایسوسی ایشن (جاسا) کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کا خواب سبھی دیکھ رہے ہیں، ہم سب مل کراس خواب کوشرمندہ تعبیرکریں گے۔

Nov 19, 2019 11:18 PM IST | Updated on: Nov 19, 2019 11:18 PM IST
پروفیسرنجمہ اخترنے کہا- ہم جامعہ ملیہ اسلامیہ کودیں گےایک نئی اڑان

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرپروفیسرنجمہ اختر: فائل فوٹو

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلرپروفیسر نجمہ اخترنے کہا کہ اگلے سال یونیورسٹی کے شاندار 100 سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی ہم ایک نئے جامعہ کی تعمیرمیں جٹ جائیں گے، جس میں میڈیکل کالج سے لیکرکمزورعمارتوں کو نئی شکل میں بدلنے کی کوششیں ہوں گی۔ وہیں پرانی عمارتیں جو ہماری تاریخ کا حصہ ہیں کی حفاظت اور اس کے رکھ رکھاؤ پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔ ساتھ ہی ایسے نئےکورسیز بھی متعارف کرانے کی سعی ہوگی جو طلباء کو روزگار فراہم کرا سکے۔

وائس چانسلرنے جامعہ ایڈمنسٹریٹوا سٹاف ایسوسی ایشن (جاسا) کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ یونیورسٹی میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کا خواب سبھی دیکھ رہے ہیں، ہم سب مل کراس خواب کوشرمندہ تعبیرکریں گے۔ انہوں نےکہا کہ پہلے امید کی جو ایک کرن تھی اب وہ حقیقت کا روپ لینے والی اور اس کے لئےزمین کی بات تقریباً طئے ہوچکی ہے۔

یونیورسٹی کی کمزورعمارتوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ا س کی جگہ نئی عمارتیں بنانے کے لیے جامعہ ہائر ایجو کیشن فائننسنگ ایجینسی(ایچ ای ایف اے) سے لون لیگا، ساتھ ہی، وراثت اور تاریخی عمارتوں کو نا صرف بچاکر رکھا جائیگا بلکہ انہیں اتنا خوبصورت بنایا جائےگا کہ لوگ ان تاریخی عمارتوں کو دیکھنے آئیں گے۔ جامعہ کی ترقی میں جاسا کے ممبران کی حصہ داری اور کردار کی تحسین کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کوایک اچھی شکل لینے میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ا سٹاف سبھی کی یکساں خدمات ہوتی ہے اور جامعہ کے نان ٹیچنگ ا سٹاف کی خدمات تو خاص طور پر قابل قدر ہیں۔ انہوں نےکہا کہ جامعہ کو اس مقام پر لانے میں یہاں کے ہر طبقے کے اسٹاف کا اہم کردار رہا ہے، اسی لئے عزت مآب صدر جمہوریہ نے حال میں اس یونیورسٹی کی تعریف کی۔

تقریب کے اخیر میں ایک انٹریکشن سیشن کا بھی انعقاد عمل میں آیا جس میں جاسا کے ممبران نے پینڈنگ پڑے سروس معاملوں کو حل کرنے کے لئے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ جاسا نے 18 نومبر 2019 کو جامعہ کے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں پرو فیسر اختر کے اعزازمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ اس ایسو سی ایشن کے صدر ایس عارف اختر نقوی نے تقریب کی صدارت کی جبکہ جنرل سکریٹری نسیم احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Loading...

Loading...