உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اتر پردیش : پولیس انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے  : کوندر پرتاپ سنگھ

    اتر پردیش : پولیس انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے  : کوندر پرتاپ سنگھ

    اتر پردیش : پولیس انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے  : کوندر پرتاپ سنگھ

    یوم انسانی حقوق کے موقع پر پریاگ راج کی پولیس لائن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ افسران کے علاوہ ایس ٹی ایف اور کرائم برانچ سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اعلیٰ اہل کاروں نے شرکت کی ۔

    • Share this:
    الہ آباد : یو پی پولیس پر انسانی حقوق کی پامالی اور ما ورائے عدالت لوگوں کی گرفتاریوں کے الزام لگتے رہے ہیں ۔ خاص طور سے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے یوپی پولیس  پر عام لوگوں کے خلاف سنگین قسم کی زیادتیوں اور تشدد برتنے کا الزام لگایا ہے ۔ انہیں الزامات کے درمیان یوم انسانی حقوق کے موقع پر پریاگ راج کی پولیس لائن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا  گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ افسران کے علاوہ ایس ٹی ایف اور کرائم برانچ سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اعلیٰ اہل کاروں نے شرکت کی ۔

    اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کوندر پرتاپ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق کی پاسداری اور قانون کے مطابق اپنی کارروائی انجام دینے کی تلقین کی ۔ آئی جی کوندر پرتاپ سنگھ نے اقوام متحدہ کے منشور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کی پابندی دنیا کے تمام جمہوری ملکوں پر عائد ہوتی ہے ۔ ایسے میں عام لوگوں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا پولیس کے   فرائض منصبی میں شامل ہے ۔

    دوسری جانب ریاست کے معروف قانون داں اور انسانی حقوق کے سرکردہ  کارکن سید نسیم احمد پولیس کے ان تمام دعوؤں کھوکھلا بتاتے ہیں ۔ ایڈو کیٹ نسیم احمد کا کہنا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی تحریک  کو کچلنے کے لئے یو پی پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری ، پی ایف آئی کے ممبران کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور سماجی کارکنان کو پولیس کی طرف سے تشدد کا نشانے بنائے جانے کے درجنوں واقعات رونما ہوئے ہیں ۔

    ایڈو کیٹ نسیم احمد کا کہنا ہے کہ یو پی کی جیلوں میں ابھی بھی ایسے سینکڑوں افراد بند ہیں ، جن پر پولیس نے جھوٹا مقدمہ قائم کر رکھا ہے ۔ سید نسیم کا کہنا ہے کہ اگر یوپی پولیس انسانی حقوق کے ریکارڈ کو بہتر بنانا چاہتی ہے ، تو اس کو آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: