ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا وائرس کو لے کر بہار میں مسلم تنظیمیں بھی الرٹ ، امارت شرعیہ نے شروع کی یہ نئی پہل

امارت شرعیہ کے ماتحت چلنے والے مولانا سجاد اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس معاملہ پر کمر کس لی ہے اور لوگوں کو ضروری جانکاری فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔

  • Share this:
کورونا وائرس کو لے کر بہار میں مسلم تنظیمیں بھی الرٹ ، امارت شرعیہ نے شروع کی یہ نئی پہل
کورونا وائرس کو لے کر بہار میں مسلم تنظیمیں بھی الرٹ ، امارت شرعیہ نے شروع کی یہ نئی پہل

کورونا وائرس کو لے کر بہار کی مسلم تنظیمیں بھی حرکت میں آگئی ہیں ۔ کورونا پر امارت شرعیہ بہار نے ایک پروگرام منعقد کیا ۔ پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کا طریقہ بتایا گیا۔ واضح رہے کہ امارت شرعیہ کے ماتحت چلنے والے مولانا سجاد اسپتال کے ڈاکٹروں نے اس معاملہ پر کمر کس لی ہے اور لوگوں کو ضروری جانکاری فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کا طریقہ بتایا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کو لے کر پوری دنیاں کے سینکڑوں ممالک متاثر ہیں اور اس میں ہندوستان بھی شامل ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی کورونا کو لے کر پوری طرح سے الرٹ ہیں ۔ بہار میں بھی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کی جارہی ہے ۔ اسکول ، کالیج، پارک، سینما ہال، چڑیا گھر، میوزیم اور کئی دوسرے اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ مسلم تنظیموں نے بھی کورونا کی روک تھام کی کوشش شروع کی ہے۔ امارت شرعیہ اور امارت کے اسپتالوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرس بچے ، خواتین اور مرد سبھی کو کورونا سے بچنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔

مولانا سجاد اسپتال کے فیزیوتھریپی شعبہ کے صدر ڈاکٹر کمال وارث نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کا وائرس فرش پر رہتا ہے اور فرش پر کام کرنے والے لوگوں کیلئے کورونا ایک خطرہ ہے۔ ان کے مطابق اگر ہاتھ فرش پر لگ جائے تو ہاتھ کا دھونا ضروری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرش پر سونے اور بیٹھ کر کام کرنے سے لوگ فی الحال پرہیز کریں ۔ وہیں مولانا سجاد استپال کی گیناکولوجیسٹ سرجن ڈاکٹر نصرت یاسمین نے کہا کہ خواتین اس معاملہ میں بیدار نہیں رہتی ہیں جبکہ انہیں اپنے ساتھ ساتھ بچوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ بچوں کے کھانے اور ان کے کپڑوں کی صاف صفائی کا خیال رکھیں اور بغیر ہاتھ دھوئے چھوٹے بچوں کو چھونے سے پرہیز کریں ۔

امارت شرعیہ بہار نے ریاست کی تمام مساجد سے صاف صفائی پر خاص توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔ مساجد کے فرش کے ساتھ ہی وضو خانہ اور وضو خانہ کے نل کو پوری طرح سے صاف کرنے کی اپیل کی ہے ۔ وہیں مساجد کے امام سے اپیل کی ہے کہ جمعہ کی تقریر میں کورونا کے تئیں لوگوں کو بیدار کریں اور اس تعلق سے دعا کا اہتمام کیا جائے۔ حکومت کے افسروں نے بھی لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت اس معاملہ میں پوری طرح سے الرٹ ہے ۔ لیکن کورونا سے بچنے کے لئے لوگوں کو خود پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔ امارت شرعیہ نے اپنے دفتر میں پوسٹر لگایا ہے کہ مصافحہ اور معانقہ سے پرہیز کیا جائے ۔ جن کو کھانسی یا چھینک آئے ، اس وقت چہرے پر رومال رکھیں اور دوسروں سے دوری بنا کر رکھیں۔

First published: Mar 17, 2020 11:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading