உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جن تنازعات کی وجہ سے گئی کیپٹن کی کرسی ، کیا کانگریس کے نئے سی ایم اس کو کرپائیں گے پورا؟

    جن تنازعات کی وجہ سے گئی کیپٹن کی کرسی ، کیا کانگریس کے نئے سی ایم اس کو کرپائیں گے پورا؟ ۔ فائل فوٹو ۔

    جن تنازعات کی وجہ سے گئی کیپٹن کی کرسی ، کیا کانگریس کے نئے سی ایم اس کو کرپائیں گے پورا؟ ۔ فائل فوٹو ۔

    کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کی وزیر اعلی کی کرسی بھلے ہی ڈوب گئی ہو ، لیکن ان کے بعد جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے سامنے ڈرگس اور بے ادبی جیسے معاملات کو لے کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا ایک بڑا چیلنج ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : بھلے ہی پنجاب کی سیاست میں آئے بھنور میں کیپٹن امریندر سنگھ کی وزیر اعلی کی کرسی چلی گئی ہو ، لیکن ان کے بعد جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس کے سامنے ڈرگس اور بے ادبی جیسے معاملات کو لے کر عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی انتخابات کو چھ ماہ سے بھی کم وقت بچا ہے جبکہ کانگریس کے 18 نکاتی ایجنڈے کے مطابق پنجاب کے لوگوں کی پریشانیاں ابھی بھی جس کی تس ہیں ۔ ایسے میں جس 18 نکاتی ایجنڈے کو لے کر نوجوات سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کی کرسی سنبھالنے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ کو گھیرا ، کیا اس ایجنڈے کو نیا وزیر اعلی پورا کرپائے گا ، یہ اپنے آپ میں ایک بڑا سوال ہے ؟

      کیپٹن کی کرسی کے جانے کے پورے سیاسی کھیل کے بعد چیزیں اور پریشانیاں وہیں کی وہیں ہوں گی ۔ صرف وزیر اعلی بدلا جائے گا ۔ سدھو کے کانگریس صدر بننے کے بعد سارا ہنگامہ 18 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے کو لے کر ہی تھا ۔ اس ایجنڈے کو ہائی کمان کی رضامندی سے ہی تیار کیا گیا تھا اور سدھو اس ایجنڈے پر عمل کرنے کیلئے کیپٹن امریندر سنگھ کو مسلسل گھیر رہے تھے ۔ سدھو کا کہنا تھا کہ سرکار کو گرو گرنتھ بے ادبی معاملہ پر فورا کارروائی کرنی چاہئے ۔ وہ اکثر کیپٹن سرکار پر ریت مافیا کو لے کر بھی نشانہ سادھ رہے تھے ۔ 18 نکاتی ایجنڈے میں سرکار کو ریت مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کا بھی سدھو خیمہ وزیر اعلی پر الزام لگا رہا تھا ۔

      ڈرگس کے معاملہ کو لے کر کیپٹن نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ چار ہفتوں میں نشہ کو ختم کردیں گے ، لیکن سرکار کے ساڑھے چال سال گزر جانے کے بعد وہ ڈرگس مافیا کے خلاف کوئی اطمینان بخش کارروائی کرنے میں ناکام رہے ۔ اس کے علاوہ درج فہرست ذات کے لوگوں کے زمین پر قبضے کو ریگولرائز کرنا اور ان کے بچوں کو وظیفہ دینا اور کسانوں کی طرز پر ایس سی کے لوگوٓں کا قرض معاف کرنا بھی 18 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

      بجلی خرید سمجھوتہ کو رد کرنے کو لے کر بھی سدھو ، کیپٹن کے تئیں جارحانہ رخ اختیار کئے ہوئے تھے ۔ نئے وزیر اعلی کے اعلان کے ساتھ ہی یہ سب پریشانیاں استقبال کرنے کیلئے کھڑی ہوں گی ۔ ایسے میں کانگریس تنظیم اور سرکار لوگوں سے کئے وعدے انتخابات سے پہلے پورا نہیں کرتی ہے تو انتخابات میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: