உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Prophet Mohammad Remarks Row:اسدالدین اویسی نے کہا’کیا اب نوپور شرما کے گھر پر چلے گا بلڈوزر؟‘

    نوپور شرما کو لے کر اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت سے پوچھا یہ سوال

    نوپور شرما کو لے کر اسدالدین اویسی نے بی جے پی حکومت سے پوچھا یہ سوال

    Asaduddin Owaisi On Nupur Sharma: ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ بی جے پی کو بعد میں کیوں یاد آیا کہ نوپور شرما کو پارٹی سے نکالنا ہے۔ بی جے پی اپنے لوگوں سے کہتی ہے کہ جا کر گالیاں دو۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ترجمانوں سے کہتی ہے کہ ٹی وی مباحثوں میں نفرت انگیز تقریر کریں۔

    • Share this:
      Asaduddin Owaisi On Nupur Sharma: پیغمبر اسلام (Prophet Mohamamd) کے بارے میں قابل اعتراض تبصرے کے معاملے میں بی جے پی (BJP) نے اپنی پارٹی کی ترجمان نوپور شرما(Nupur Sharma) کو معطل کر دیا ہےلیکن یہ معاملہ ٹھنڈہ نہیں ہو رہا ہے۔ اس معاملے پر اے آئی ایم آئی ایم(AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی(Asaduddin Owaisi) نے ایک ہندی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ نوپور شرما کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما نے معافی نہیں مانگی ہے بلکہ اپنے بیان میں انگریزی میں 'اگر' لکھا ہے۔ اس نے معافی کہاں مانگی؟

      اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ حکومت تو بلڈوزر کی سیاست کرتی ہے۔ جب بھی کچھ ہوتا ہے، بلڈوزر چلادیتی ہے، تو کیا اب نوپور شرما کے گھر پر بلڈوزر چلے گا؟ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے مسلمانوں کی بات آتی ہے تو پی ایم مودی ان کی بات نہیں سنتے۔ وزیراعظم ہندوستانی مسلمانوں کے دکھ کو نہیں سمجھتے۔ انہوں نے بی جے پی پر ملک کے مسلمانوں کی توہین کا الزام لگایا۔

      حکومت نے پہلے کارروائی کی ہوتی تو کانپور میں تشدد نہیں ہوتا
      اسد اویسی نے مزید کہا کہ اگر نوپور شرما کے خلاف کارروائی کی جاتی تو کانپور میں تشدد نہ ہوتا۔ اب وہاں کے مسلمانوں پر این ایس اے مسلط کیا جا رہا ہے۔ میں کانپور کیس میں صحیح اور غلط کا فیصلہ نہیں دے سکتا۔ ہم تشدد کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اگر حکومت پہلے کچھ کرتی تو تشدد نہ ہوتا۔ اگر پہلے ایکشن لیا جاتا تو یہ قصہ ختم ہو جاتا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Prophet Muhammadکولیکرجاری تنازعہ پرفلم میکرنے کہا’بھکتوں کو کردینا چاہیے پٹرول کابائیکاٹ‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Nupur Sharma کی معافی پر رچا چڈھا کا طنز،کہا’جب جب جان بچانی تھی تو معافی ہی کام آئی‘

      ایم آئی ایم صدر نے کہا کہ بی جے پی کو بعد میں کیوں یاد آیا کہ نوپور شرما کو پارٹی سے نکالنا ہے۔ بی جے پی اپنے لوگوں سے کہتی ہے کہ جا کر گالیاں دو۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے ترجمانوں سے کہتی ہے کہ ٹی وی مباحثوں میں نفرت انگیز تقریر کریں۔ کانپور تشدد کے واقعہ پر بی جے پی نے فوراً این ایس اے لگا دیا لیکن پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے اس معاملے پر کچھ نہیں کہا کیونکہ ان کے ہندو ووٹ چلے جاتے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: