உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسدالدین اویسی کاالزام- نوپور شرما کو واپس لائے گی BJP، بناسکتی ہے دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کی امیدوار

    Owaisi on Nupur sharma: حیدرآباد میں ایک تقریب میں مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی نوپور شرما کو 6-7 ماہ میں پھر سے واپس لےکرآئے گی اور ایک بڑے لیڈرکے طور پر پیش کرے گی۔ انہیں دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کا دعویدار بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
      حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ایک بار پھر سے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ANI کے مطابق، اسدالدین اویسی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بی جے پی نوپور شرما کو 6-7 ماہ میں پھر سے واپس لے کر آئے گی اور ایک بڑے لیڈر کے طور پر پیش کرے گی۔ انہیں دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کا دعویدار بھی بنایا جاسکتا ہے۔

      حیدرآباد میں یونائیٹیڈ ایکشن فورم کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی۔

      حیدرآباد میں یونائیٹیڈ ایکشن فورم کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کیا گیا۔
      حیدرآباد میں یونائیٹیڈ ایکشن فورم کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں نوپور شرما اور نوین کمار جندل کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے خلاف ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کیا گیا۔

      پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق توہین آمیز بیان پر بی جے پی سے معطل نوپور شرما کے بارے میں اسدالدین اویسی نے کہا کہ ان محترمہ کے خلاف ہندوستان کے قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کی جانی چاہئے۔ گرفتار کیا جانا چاہئے۔ نوپور شرما کے خلاف پہلا ایف آئی آر حیدرآباد میں درج ہوا۔ میں پولیس سربراہ اور ریاست کے وزیر اعلیٰ سے کہنا چاہوں گا کہ اپنی پولیس کو دہلی بھیجیں اور محترمہ (نوپور شرما) کو لے کر آئیں۔ صرف ایف آئی آر سے کیا ہوگا؟ کچھ تو کرو۔ کم ازکم یہ تو کہو کہ تم اسے لانے کے لئے دہلی جا رہے ہو۔

      اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ جب بھی کوئی وزیر اعظم مودی، یوگی آدتیہ ناتھ، ممتا بنرجی کے خلاف کچھ بھی کہتا ہے تو اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے، لیکن جب کوئی پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کچھ کہتا ہے تو آپ اسے گرفتار نہیں کریں گے، کیوں؟ انہوں نے بی جے پی پر نوپور شرما کو بچانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ (نوپور شرما) کو 6-7 ماہ میں پھر سے واپس لے کر آئے گی اور ایک بڑے لیڈر کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ انہیں دہلی میں وزیر اعلیٰ عہدے کا دعویدار بھی بنایا جاسکتا ہے۔

      ہندوستان ٹائمس کے مطابق، پی ایم مودی کے ذریعہ اپنی ماں کے 100ویں یوم پیدائش پر بلاگ میں اپنے بچپن کے دوست عباس کا ذکر کرنے پر اویسی نے کہا کہ عباس بھائی کو بلاو اور انہیں اویسی کی تقریر سناو، پھر ان سے پوچھو کہ میں جو کہہ رہا ہوں، وہ صحیح ہے یا غلط؟

      اسدالدین اویسی نے اگنی پتھ اسکیم کو لے کر بھی وزیر اعظم مودی پر تنقید کی۔ الزام لگایا کہ پی ایم مودی نے غلط فیصلہ لیا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان سڑکوں پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو برباد کرنے کا ایک طریقہ تلاش کیا ہے۔ اب آپ ان کے گھر کو گرانے کے لئے کتنے بلڈوزر کا استعمال کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کسی کا گھر تباہ کریں۔ اویسی نے بلڈوزر کے استعمال کے لئے یوپی حکومت کی بھی تنقید کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: