Prophet Remarks Row:پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں نوپور شرما، پیر کو ایکشن لے سکتی ہے ممبئی پولیس
Prophet Remarks Row: حال ہی میں ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دارالحکومت کی پولیس نے نوپور شرما کو تلاش کرنے میں ہماری امید کے مطابق مدد نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ممبئی پولیس کو نوپور شرما کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجنا پڑا۔
Prophet Remarks Row: حال ہی میں ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دارالحکومت کی پولیس نے نوپور شرما کو تلاش کرنے میں ہماری امید کے مطابق مدد نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ممبئی پولیس کو نوپور شرما کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجنا پڑا۔
Prophet Remarks Row:بی جے پی کی معطل لیڈر نوپور شرما پیغمبر اسلام کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کو لے کر اپنے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو ہفتہ کے روز ممبئی پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ نوپور شرما کے خلاف پیدھونی پولیس اسٹیشن میں 28 مئی کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور پولیس نے نوپور کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیم نوپور کو اس کی کاپی دینے دہلی بھی گئی تھی۔ اہلکار نے کہا، ’چونکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئی، اس لیے ہم پیر کو آگے کی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔‘ 25جون کو پیشی کے لئے تھا سمن رضا اکیڈمی کی شکایت پر پایدھونی پولیس نے نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ بی جے پی کی سابق لیڈر نوپور شرما کو 25 جون کو پائدھونی پولیس اسٹیشن آنے کو کہا گیا تاکہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق متنازعہ بیان کے بعد ملک کے کئی شہروں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔
ممبئی پولیس کا دلی پولیس پر الزام حال ہی میں ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ دارالحکومت کی پولیس نے نوپور شرما کو تلاش کرنے میں ہماری امید کے مطابق مدد نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ممبئی پولیس کو نوپور شرما کو ای میل کے ذریعے سمن بھیجنا پڑا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔