اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Hyderabad : ٹی راجا سنگھ کے خلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین کو کیا گیا گرفتار

    Hyderabad : ٹی راجا سنگھ کے خلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین کو کیا گیا گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Hyderabad : ٹی راجا سنگھ کے خلاف احتجاج جاری ، درجنوں مظاہرین کو کیا گیا گرفتار ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Prophet Row Updates: بی جے پی کے معطل لیڈر اور ممبر اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ پولیس نے اب تک درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Telangana | Hyderabad | Hyderabad
    • Share this:
      حیدرآباد: بی جے پی کے معطل لیڈر اور ممبر اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ پولیس نے اب تک درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بدھ کے روز یوں تو دن میں ماحول پرامن رہا ، لیکن رات میں ایک مرتبہ پھر حالات کچھ خراب ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شالی بندہ میں آشا ٹاکیز کے پاس رات تقریبا نو بجے مظاہرین کے ذریعہ پتھراو کی بھی اطلاعات ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ شالی بندہ میں بڑی تعداد میں لوگ باہر نکل آئے اور احتجاج کیا ۔


      یہ بھی پرھئے: راجہ سنگھ کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، دوبارہ گرفتاری کا امکان


      سیاست ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے کچھ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پولیس ان کے گھر میں گھس گئی اور احتجاج میں شامل نہیں ہونے کے باوجود انہیں اٹھالیا گیا ۔ وہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہے کچھ ویڈیوز میں بھی ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پولیس اہلکار گھروں میں داخل ہورہے ہیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔


      یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد میں ٹی راجہ کے خلاف احتجاج کےدوران مظاہرین سخت برہم


      سیاست ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ساڑھے سات آٹھ بجے رات کے قریب حیدرآباد پولیس نے پہلے کچھ درجن مظاہرین کو حراست میں لیا۔ اس کے بعد ان لوگوں کی رہائی کیلئے چند سو افراد جمع ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے ۔ مظاہرین کی تعداد کو بڑھتا ہوا دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کا بھی سہارا لیا۔ اس کے بعد مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا ۔

      خیال رہے کہ پولیس کے ذریعہ گھروں کے اندر رہنے کی وارننگ جاری کئے جانے کے باوجود مظاہرین ٹی راجا سنگھ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے معطل لیڈر راجا کو پیغمر اسلام کے خلاف متنازع بیان دینے کیلئے 23 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اسی دن انہیں کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: