کانگڑا: ہماچل پردیش پولیس نے منگل کو کانگڑا ضلع میں ایک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا اور معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ کانگڑا کے پولیس سپرٹنڈنٹ خوشحال شرما نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے پیر کی رات پنجاب کی سرحد پر واقع دمتال کے ایک ہوٹل میں چھاپہ ماری کی، جس میں پانچ خواتین کو برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا، ’ہمیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دمتال کے ایک ہوٹل میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا ہے۔ ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی، جس نے پیر کو ہوٹل میں چھاپہ مارا اور یہ آپریشن منگل صبح تک جاری رہا‘۔ ہوٹل مالک کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات اور غیر اخلاقی ٹریفک پریوینشن ایکٹ 1956 کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ خوشحال شرما نے کہا کہ معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔
چائل کے ہوٹل میں بھی چل رہا تھا جسم فروشی کا کاروبار
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیاحتی شہر چیل کے ہوٹل میں چلنے والے جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش ہوا تھا۔موقع سے پولیس نے ہوٹل کے مالک اور منیجر سمیت 17 نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کو موقع سے منشیات بھی ملی۔ غیر اخلاقی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت کنڈا گھاٹ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈی ایس پی سنتوش شرما کی قیادت میں رات تقریباً 10 بجے ہوٹل پر چھاپہ مارا۔
پولیس نے پنجاب اور ہریانہ کی 24 سے 30 سال کے 10 لڑکوں کو گرفتار کیا تھا۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس کو ہوٹل سے 0.26 گرام چٹا، 3.78 گرام بھانگ بھی برآمد ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی چھ شراب کی بوتلیں بھی ملی تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔