ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ممبرا میں بھی دو دنوں سے احتجاج جاری

احتجاج کی جگہ پر خواتین نے ایک بینر بھی لگا رکھا ہے ، جس پر لکھا ہے ممبرا کا شاہین باغ ۔ یہاں کثیر تعداد میں خواتین دھرنا پر بیٹھی ہیں اور اس قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہے ۔

  • Share this:
شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ممبرا میں بھی دو دنوں سے احتجاج جاری
شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ممبرا میں بھی دو دنوں سے احتجاج جاری ۔ تصویر ظفر خان ۔

شہریت ترمیمی قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی کے شاہین باغ سے شروع ہوئے خواتین کے دھرنے کی آگ اب ملک کے کئی جگہوں تک پھیل گئی ہے ۔ خواتین اس قانون کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہیں اور اس کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے ۔


مہاراشٹر کے ممبرا میں بھی احتجاج کا سلسلہ گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے ۔ ممبرا شہر اور مضافات کے سینکڑوں مرد ، خواتین ، طلبہ و طالبات ، سماجی و علمی شخصیات نیز کئی تنظیموں کا پر امن احتجاج گزشتہ دو دنوں سے جاری ہے ۔ تھانے ضلع سے بھی کثیر تعداد میں وکلاء نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔


کثیر تعداد میں وکلاء نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔ تصویر : ظفر خان ۔
کثیر تعداد میں وکلاء نے اپنا احتجاج درج کرایا ۔ تصویر : ظفر خان ۔


مظاہرین حکومت سے شہریت ترمیمی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہیں ۔ احتجاج کی جگہ پر خواتین نے ایک بینر بھی لگا رکھا ہے ، جس پر لکھا ہے ممبرا کا شاہین باغ ۔ یہاں کثیر تعداد میں خواتین دھرنا پر بیٹھی ہیں اور اس قانون کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہی ہے ۔
First published: Jan 22, 2020 10:09 PM IST