جموں وکشمیر: فورسزہرمحاذ پراورکسی بھی گڑبڑی سے نمٹنے کے لئے تیار: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

ڈی جی پی جموں و کشمیردلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ فورسزہر حاذ پر چوکنا ہیں اور کسی بھی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لئے تیارہیں۔

Nov 20, 2019 08:36 PM IST | Updated on: Nov 20, 2019 08:36 PM IST
جموں وکشمیر: فورسزہرمحاذ پراورکسی بھی گڑبڑی سے نمٹنے کے لئے تیار: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

جموں وکشمیر: فورسزہرمحاذ پراورکسی بھی گڑبڑی سے نمٹنے کے لئے تیار: ڈی جی پی دلباغ سنگھ ۔(تصویر:نیوز18اردو)۔

ڈی جی پی جموں و کشمیردلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ فورسزہر حاذ پر چوکنا ہیں اور کسی بھی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار دراندازی کی کو ششوں کو ناکام بنانے کے لئے فورسز ہمیشہ تیار کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات، معمول کی طرف لوٹ رہے ہیں اور لوگ اپنے کاروبار اور روزمرہ کی زندگی میں آہستہ آہستہ مصروف ہو رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئندہ بات ہے۔

کولگام میں آج سیکورٹی کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد ڈی جی پی نے نیوز18 کے ساتھ ان باتوں کا اظہارکیا۔ اس موقع پرآئی جی کشمیر ایس پی پانی، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اتل گویئل، ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان اور ایس ایس پی کولگام گورندھرپال سنگھ کے علاوہ دیگر پولیس آفیسران موجود تھے۔ ڈی جی پی نے پولیس دربار میں بھی شرکت کی اور انکے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔

ڈ ی جی پی نے کہا کہ کاترسوکولگام اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں ڈرائیوروں اورغیرریاستی مزدوروں کےقاتلوں کی شناخت کرلی گئی ہے اورپولیس واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردارتک پہنچانے کی کوشش میں لگی ہے ۔

Loading...

Loading...