உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسرو کی ایک اور کامیابی :رڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ2 بی کا کامیاب تجربہ

    لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46۔(تصویر:اسرو،ٹوئٹر)۔

    لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46۔(تصویر:اسرو،ٹوئٹر)۔

    ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سے زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بار پھربڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سے زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک بارپھربڑی کامیابی حاصل کی۔ اسروحکام کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ سری ہری كوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بج کر30 منٹ پرفرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا ۔300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ2 بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹي پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔

      بادل چھائے رہنے یا اندھیرے میں ’ریگولر‘ ریموٹ-سینسنگ یاآپٹیکل امیجنگ سیٹلائٹ زمین پر چھپے اشیاء کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے جبکہ ایک فعال سینسر ’ایس اے آر‘ سے لیس یہ مصنوعی سیارہ دن ہو یا رات، بارش یا بادل چھائے رہنے کے دوران بھی خلا سے خاص طریقے سے زمین کی نگرانی کرسکتا ہے۔ سبھی موسم میں کام کرنے والے اس سیٹلائٹ کی یہ خصوصیت اسے سیکورٹی دستوں اور آفات میں راحت ایجنسیوں کے لئے خصوصی بنا دیتی ہے۔

      اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیون نے بدھ کو کہا کہ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی 46 سے کامیابی کے ساتھ لانچ ہونے والے اور زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ -2 بی میں کئی خصوصیات ہیں۔ڈاکٹر شیون نے کامیاب مشن کے بعد سائنسدانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ پی ایس ایل وی-سی 46، ری سیٹ -2 بی سیٹلائٹ کو 555 کلومیٹر کی اونچائی پر مخصوص مدار میں 37 ڈگری جھکاؤ پر نصب کردیا ہے۔

      انہوں نے کہا، ’’یہ مشن اس معنی میں اہمیت رکھتا ہے کہ پی ایس ایل وی نے خلائی جگہ میں 50 ٹن لے جانے کے ریکارڈ کوپار کیا ہے۔یہ اب تک 350 مصنوعی سیارہ کو مدار میں نصب کیا ہے جن میں سے 47 قومی مصنوعی سیارے ہیں اور باقی طلباءکے لیے اور غیر ملکی مصنوعی سیارے ہیں۔ ڈاکٹر شیون نے کہا کہ ری سیٹ -2 بی سیٹلائٹ ایک مصنوعی رڈار (ایس اے آر )سے لیس ہے جو زمین کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔







      First published: