ہوم » نیوز » وطن نامہ

کوروناوائرس سے ہوئی موت تو میڈیکل اسٹاف نے لاش کو اسٹریچر سے سیدھے قبر میں پھینکا: ویڈیو وائرل

آپ 42 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ ایمبولینس کے ذریعہ لاش کو قبرستان لایا گیا۔ اس کے بعد چار میڈیکل اسٹافلاش (Dead Body)  کو قبر تک لے جاتے ہیں اور پھر لاش کو ایک اسٹریچر سے دور سے پھینک دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں لاش  و دفنانے کے لئے کسی بھیگائڈ لائن ک فالو نہیں کیا گیا۔ مردہ جسم ایک سادہ کپڑے میں لپیٹا تھا۔ جبکہ قواعد کے مطابق کوروناوائرس  (covid19 patient) سے موت ہونے پر لاش کو بیگ میں رکھا جاتا ہے۔

  • Share this:
کوروناوائرس سے ہوئی موت تو میڈیکل اسٹاف نے لاش کو اسٹریچر سے سیدھے قبر میں پھینکا: ویڈیو وائرل
لاش و دفنانے کے لئے کسی بھیگائڈ لائن ک فالو نہیں کیا گیا۔ مردہ جسم ایک سادہ کپڑے میں لپیٹا تھا۔

کورونا وائرس (Coronavirus) سے موت کے بعد ایک لاش (Dead Body) کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پڈوچیری (Puducherry) میں میڈیکل اسٹاف نے لاش کو اسٹریچر سے سیدھے قبر میں پھینک دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہاہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وہاں کے عہدیداروں میں ہلچل مچ گئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے پڈوچیری نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

کیا ہے اس ویڈیو میں

آپ 42 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ ایمبولینس کے ذریعہ لاش کو قبرستان لایا گیا۔ اس کے بعد چار میڈیکل اسٹافلاش (Dead Body) کو قبر تک لے جاتے ہیں اور پھر لاش کو ایک اسٹریچر سے دور سے پھینک دیتے ہیں۔ صرف یہی نہیں لاش و دفنانے کے لئے کسی بھیگائڈ لائن ک فالو نہیں کیا گیا۔ مردہ جسم ایک سادہ کپڑے میں لپیٹا تھا۔ جبکہ قواعد کے مطابق کوروناوائرس (covid19 patient) سے موت ہونے پر لاش کو بیگ میں رکھا جاتا ہے۔

کنبے سے نہین تھا کوئی بھی وہاں موجود



کہا جارہا ہے کہ یہ لاش چنئی میں رہنے والے ایک شخص کی تھی۔ اس کا انتقال کورونا سے ہوا۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خوف سے کوئی رشتہ دار جنازے میں شریک نہیں ہوا۔ نعش تدفین کے لئے میڈیکل اسٹاف کو دے دی گئی۔
میڈیکل اسٹاف کی صفائی
اب اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ اور ملزمان پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ پڈوچیری محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی عملہ لاش کو دفنانے میں مصروف تھا اسی دوران اسٹاف میں سے ایک ملازم کے ہاتھ سے چھوٹ کر لاش سیدھے گڈھے میں چکی گئی۔
First published: Jun 07, 2020 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading