உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلومہ دہشت گرانہ حملہ : شہید وں کے جسد خاکی گھر پہنچے ، لوگوں نے ترنگے کے ساتھ دی سلامی

    شہید وں کے جسد خاکی گھر پہنچے ، لوگوں نے ترنگے کے ساتھ دی سلامی

    شہید وں کے جسد خاکی گھر پہنچے ، لوگوں نے ترنگے کے ساتھ دی سلامی

    جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں شہید جوانوں کے جسد خاکی کے ان کے آبائی شہر پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں شہید جوانوں کے جسد خاکی کے ان کے آبائی شہر پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سی آر پی ایف جوان روہیتاش لامبا کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر گووند پورا (جے پور) اور رمیش یادو کا جسد خاکی ان کے وارانسی واقع آبائی گاؤں توفاپور پہنچ گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ آخری رسومات کی ادائیگی کرنے والے ہیں۔
      پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر حملہ کو لے کر ملک بھر میں غصے کا ماحول ہے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے یہ حملہ کرکے بڑی غلطی کردی ہے اور انہیں اس کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی ۔
      شہید سی آر پی ایف جوان روہیتاش لامبا کا جسد خاکی جے پور میں واقع ان کے آبائی گاوں گووندپورہ لایا گیا ۔

      دہشت گردانہ حملہ میں شہید جوان رمیش یادو کا جسد خاکی وارانسی میں واقع آبائی گاؤں توفاپورلایا گیا ، جہاں لوگوں نے ترنگے کے ساتھ انہیں سلامی دی ۔




      سی آر پی ایف کے ایس آئی موہن لال کا جسد خاکی اتراکھنڈ پہنچ گیاہے ، جہاں انہیں وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے خراج عقیدت پیش کیا ۔

      First published: