پنجاب : دھماکہ میں مارے گئے پٹاخہ فیکٹری مالک کے کنبہ کے 7 افراد ، وزیر اعلی نے کیا مالی مدد کا اعلان

پنجاب کے گرداس پور کے بٹالا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ دھماکہ میں 23 افراد کی موت ہوگئی جبکہ تقریبا 30 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔

Sep 04, 2019 11:34 PM IST | Updated on: Sep 04, 2019 11:35 PM IST
پنجاب : دھماکہ میں مارے گئے پٹاخہ فیکٹری مالک کے کنبہ کے 7 افراد ، وزیر اعلی نے کیا مالی مدد کا اعلان

پنجاب : دھماکہ میں مارے گئے پٹاخہ فیکٹری مالک کے کنبہ کے 7 افراد ، وزیر اعلی نے کیا مالی مدد کا اعلان

پنجاب کے گرداس پور کے بٹالا میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ بدھ کو ہوئے اس دھماکہ میں 23 افراد کی موت ہوگئی جبکہ تقریبا 30 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹاخہ فیکٹری چلانے والے تین بھائی تھے ، جن میں صرف ایک بھائی رمن دیپ سنگھ ہی بچا ہے ، جو فرار ہے ۔ جبکہ ان کے کنبہ کے سات افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

بٹالا پٹاخہ فیکٹری دھماکہ میں تقریبا 60 افراد کے زد میں آنے اور ملبے میں پھنسنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ان میں سے تقریبا 52 افراد کو باہر نکالا جاچکا ہے ۔ 23 کی موت ہوچکی ہے ۔ 30 افراد زخمی ہیں جبکہ 6 سے 8 لوگوں کے ابھی بھی ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔

Loading...

موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹاخہ فیکٹری کی عمارت دو منزلہ تھی اور دھماکہ کی وجہ سے پٹاخہ فیکٹری سے متصل مزید دو عمارتیں گر گئیں ۔ الگ الگ دو عمارتوں میں بھی فیکٹریاں تھیں ۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کیا ان فیکٹریوں کے اندر جو لوگ کام کررہے تھے ، وہ بھی اس حادثہ میں ملبے میں پھنسے ہیں یا نہیں ، لیکن ابھی تک چھ سے 8 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور اس وجہ سے امدادی کام بھی جاری ہے۔

اس سے پہلے بٹالا فیکٹری میں ہوئے دھماکہ پر پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا تھا اور مالی مدد کا اعلان کیا تھا ۔ وزیر اعلی نے بٹالا پٹاخہ فیکٹری میں مرنے والوں کے کنبہ کو دو لاکھ روپے ، سنگین طور پر زخمیوں کو پچاس ہزار روپے اور ان کا علاج امرتسر کے میڈیکل کالج میں کرانے کا اعلان کیا تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعلی نے معمولی طور پر زخمی افراد کو 25 ہزار روپے کی مالی مدد دینے کا بھی اعلان کیا تھا ۔

Loading...