اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سدھیر سوری قتل کیس: دو دن پہلے ملا تھا ان پٹ، خالصتان حامی کے اسٹیکر والی شوٹر کی کار سے ملی ٹارگیٹ لسٹ

    سدھیر سوری قتل کیس: دو دن پہلے ملا تھا ان پٹ، خالصتان حامی کے اسٹیکر والی شوٹر کی کار سے ملی ٹارگیٹ لسٹ

    سدھیر سوری قتل کیس: دو دن پہلے ملا تھا ان پٹ، خالصتان حامی کے اسٹیکر والی شوٹر کی کار سے ملی ٹارگیٹ لسٹ

    Punjab News: پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پوری پلاننگ سے آئے تھے ۔ ان کے پاس ہتھیار تھا، جس کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ سوری کے حامیوں کا صاف کہنا ہے کہ یہ قتل خالصتانیوں نے کرایا ہے اور ان کی مزید کئی لوگوں کو مارنے کی سازش ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Punjab | Amritsar
    • Share this:
      امرتسر : پنجاب کے امرتسر میں جمعہ کو دن دہاڑے شیوسینا ٹکسالی کے پردھان سدھیر سوری کا ان کے سیکورٹی اہلکار اور پولیس اہلکاروں کے سامنے گولی مار کر قتل کردینے کا واقعہ کئی سوالات کھڑے کررہا ہے ۔ پولیس نے شوٹر اور قتل کے ملزم سندیپ سنگھ کو گرفتار کیا ہے ۔ سندیپ کی کار پر خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کی تصویر لگی ہوئی ہے، جو وارث پنجاب دے کا سربراہ ہے ۔ امرت پال کو جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے اور خالصتانی حامی مانا جاتا ہے ۔ اسی کار سے ایک ٹارگیٹ لسٹ بھی برآمد ہوئی، جس میں کچھ نام لکھے ہوئے ہیں ۔ اس ٹارگیٹ لسٹ پر نشان لگا ہوا تھا ۔

      پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پوری پلاننگ سے آئے تھے ۔ ان کے پاس ہتھیار تھا، جس کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ سوری کے حامیوں کا صاف کہنا ہے کہ یہ قتل خالصتانیوں نے کرایا ہے اور ان کی مزید کئی لوگوں کو مارنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے امرت پال کا نام بھی لیا ہے ۔

      دراصل امرت پال کچھ دن پہلے ہی دبئی سے ہندوستان آیا تھا اور اس کو برسا خالصہ کا چیف بنایا گیا تھا ۔ امرت پال نے پنجاب کے کئی اضلاع میں پروگرام کئے تھے ۔ اب ڈی جی پی نے پریس کانفرنس کر کے لوگوں سے امن کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دورہ کریں گے ۔ قتل کے بعد لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے احتجاج کیا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: بڑی خبر: 50 کی جگہ 10 روپے کا ہوا پلیٹ فارم ٹکٹ، ڈی آر ایم سے دام بڑھانے کا اختیار بھی ختم 


       

      یہ بھی پڑھئے:  ایم سی ڈی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، چار دسمبر کو ووٹنگ، سات دسمبر کو نتائج



      یہ دہشت پھیلانے والا واقعہ انتہائی سنگین ہے، کیونکہ دو دن پہلے مرکزی خفیہ ایجنسیوں نے سدھیر کے نام کا تذکرہ کرتے ہوئے خاص الرٹ جاری کیا تھا ۔ ان کے پاس ایسا ان پٹ تھا کہ پاکستانی آئی ایس آئی نے رندھاوا نیتا اور لاہور کے گینگسٹر کو سدھیر سوری کا قتل کرنے کیلئے کہا ہے ۔ کچھ دن پہلے بھی پولیس نے سدھیر سوری کے قتل کی سازش رچنے والے چار گینگسٹر کو گرفتار کیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: