نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ (Indian Cricketer Harbhajan Singh) نے بدھ کو پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو (Punjab Congress President Navjot Singh Sidhu) سے ملاقات کی۔ پنجاب الیکشن (Punjab Assembly Elections) سے کچھ ماہ پہلے ہوئی اس ملاقات کے بعد ہربھجن سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ہربھجن سنگھ کے ساتھ اپنی اس ملاقات کی تصویر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹوئٹر پر بھی شیئر کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے یہ تصویر شیئر کرکے لکھا ہے، ’امکانات سے لبریز تصویر...... چمکتے ستاتے بھجی کے ساتھ‘۔ حالانکہ سیاست میں آنے سے متعلق ہربھجن سنگھ نے فی الحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے کچھ دن پہلے ہربھجن سنگھ کے بی جے پی (Harbhajan Singh joining BJP) میں شامل ہونے کی بھی قیاس آرائی کی جارہی تھیں، جنہیں ہربھجن سنگھ نے مسترد کردیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو پنجاب کانگریس ہربھجن سنگھ کو کسی اہم سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہربھجن سنگھ پارٹی کے اسٹار پرچارکوں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ اسے لے کر ہربھجن سنگھ سے بات چیت چل رہی ہے۔ حالانکہ فی الحال اس پر آخری رضامندی نہیں بن سکی ہے۔
بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر کو ہر بھجن سنگھ نے بتایا تھا فرضیکچھ وقت پہلے ہی ایک میڈیا ادارے نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ہربھجن سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا، ’پنجاب بی جے پی 2022 کے پنجاب انتخابات سے قبل ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے اس خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فرضی قرار دیا تھا‘۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔