اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Punjab : راہل گاندھی کے سامنے سدھو نے دکھائے تیور، کہا : وزیر اعلی کا چہرہ بتائیے ، مجھے صرف نظر آنے والا گھوڑا نہیں بننا

    Punjab Assembly Elections: اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کی مہم کی شروعات کرنے کیلئے پنجاب پہنچے راہل گاندھی کی جالندھر ورچوئل ریلی میں نوجوت سنگھ سدھو نے راہل کو اپنے تیور دکھاتے ہوئے اشاروں ہی اشاروں میں کہہ دیا کہ وہ صرف نظر آنے کیلئے پارٹی میں نہیں ہیں ۔

    • Share this:
      جالندھر : پنجاب اسمبلی انتخابات کولے کر کانگریس میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے حوالے سے ماحول کچھ تلخ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ جہاں پارٹی ہائی کمان وزیر اعلی کے چہرے کا انتخاب کارکنوں پر چھوڑ رہی ہے تو وہیں ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو پارٹی سے چہرے کا اعلان کرنے کے مطالبے پر بضد ہیں ۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کی مہم کی شروعات کرنے کیلئے پنجاب پہنچے راہل گاندھی کی جالندھر ورچوئل ریلی میں نوجوت سنگھ سدھو نے راہل کو اپنے تیور دکھاتے ہوئے اشاروں ہی اشاروں میں کہہ دیا کہ وہ صرف نظر آنے کیلئے پارٹی میں نہیں ہیں ۔

      جالندھر ریلی کے اسٹیج سے سدھو نے راہل گاندھی سے پارٹی کا ایجنڈا لاگو کرنے والے شخص کے نام کے بہانے سے پوچھا کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اعلان تو کیجئے ، آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ، ہم آپ کی بات مانیں گے۔ اس کے ساتھ ہی سدھو نے پھر فیصلہ لینے کی طاقت مانگتے ہوئے راہل گاندھی کے سامنے کہا کہ مجھے دکھائی دینا والا گھوڑا بناکر مت رکھنا ۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ بھائی اس ایجنڈے کو لاگو کون کرے گا، چہرہ کون دیں گے ، میں کہتا ہوں کہ آپ کسی کو بھی بنائیں ، لیکن پنجاب کو اس مخمصے سے نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک ہفتہ یا 10 دن لے لیں ، لیکن آپ اس صورتحال سے نکالو کہ اس کو لاگو کرنے والا کون ہوگا ۔

      پنجاب کانگریس کے صدر نے کہا کہ ایجنڈا خواتین کو بااختیار بنانے کا ہو یا مافیا راج کو ختم کر کے پنجاب کو معاشی طور پر کھڑا کرنا ہو، 100 دنوں تک اسمبلی چلانے کا ہو ، میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں کہ پنجاب میں 70 سیٹوں کے ساتھ حکومت کانگریس کی بنے گی اور اس میں ہم کو اپنے باس کی ماننی ہے ۔

      وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو اور وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی دونوں نے ہی مل کر کام کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو اور چرنجیت سنگھ چنی دونوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ دو لوگ قیادت نہیں کر سکتے ہیں ، ایک ہی شخص قیادت کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نے کہا کہ جو بھی قیادت کرے گا، دوسرا شخص قسم کھاکر اپنی پوری طاقت لگا کر اس کی مدد کرے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: