Punjab Election: پنجاب میں 65 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی BJP ، سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہوا حتمی فیصلہ
Punjab Election: پنجاب میں 65 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی BJP ، سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ہوا حتمی فیصلہ
پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 (Punjab Election 2022) کے لیے پنجاب این ڈی اے اتحاد (Punjab NDA alliance) میں سیٹوں کی تقسیم ( Seat Sharing in Punjab) کے حوالے سے آج حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
نئی دہلی: پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 (Punjab Election 2022) کے لیے پنجاب این ڈی اے اتحاد (Punjab NDA alliance) میں سیٹوں کی تقسیم ( Seat Sharing in Punjab) کے حوالے سے آج حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب انتخابات میں اس مرتبہ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور سدیو سنگھ ڈھینڈسا کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ پیر کو بی جے پی صدر جے پی نڈا نے پریس کانفرنس کر کے تینوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے بارے میں بڑی جانکاری دی۔
پنجاب میں بی جے پی اور امریندر سنگھ کی پارٹی کے درمیان سیٹوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ پیر کو کیا گیا۔ پنجاب انتخابات میں بی جے پی 65 سیٹوں پر، کیپٹن امریندر سنگھ کی پارٹی لوک کانگریس پارٹی 35 اور سنیکت اکالی دل 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ پنجاب میں سیکورٹی کا مسئلہ انتہائی اہم ہے۔
#PunjabPolls | BJP will contest election on 65 seats, Punjab Lok Congress chief on 37 seats & SAD-Sanyukt Chief will contest election on 15 seats: BJP president JP Nadda pic.twitter.com/yRoGGIMyqZ
پارٹی صدر نے کہا کہ یہ الیکشن اگلی نسلوں کو محفوظ بنانے کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پنجاب کو دوبارہ ترقی کی پٹری پر لانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی نے 1984 کے فسادات کی تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی بھی تشکیل دی ہے اور آج ملزم جیل میں ہیں۔ نڈا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر پنجاب میں بی جے پی اتحاد کی حکومت بنتی ہے ، تو پنجاب میں جاری مافیا راج کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
سیٹ کی تقسیم کے اعلان کے وقت بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ پوری، سکھ دیو سنگھ ڈھینڈسا اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت موجود تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔