جموں وکشمیر: پنجاب کے پھل بیچنے والے شخص کا دہشت گردوں نے کردیا قتل

پولیس کے ایک افسرنے کہا کہ ترینج میں 4-3 دہشت گردوں نے شام کوتقریباً ساڑھے سات بجے چرن جیت سنگھ اورسنجیو کوگولی ماردی۔

Oct 16, 2019 10:40 PM IST | Updated on: Oct 16, 2019 10:40 PM IST
جموں وکشمیر: پنجاب کے پھل بیچنے والے شخص کا دہشت گردوں نے کردیا قتل

پنجاب کے پھل بیچنے والے شخص کا دہشت گردوں نے کردیا قتل

سری نگر: جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں بدھ کی شام کو دہشت گردانہ حملے میں پنجاب کے ایک پھل تاجرکی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔  پولیس کے ایک افسرنے کہا کہ ترینج میں 4-3 دہشت گردوں نے شام کوتقریباً ساڑھے سات بجے چرن جیت سنگھ اورسنجیو کوگولی ماردی۔ پولیس افسرنے کہا کہ دونوں کو نازک حالت میں پلوامہ کے ایک ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ چرن جیت سنگھ کی موت ہوگئی جبکہ سنجیو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ  دو دن پہلے کشمیرمیں دہشت گردوں نےایک ٹرک ڈرائیورکا گولی مارکرقتل کردیا تھا۔ بدھ 16 اکتوبرکودہشت گردوں نے پلوامہ میں ایک مزدورکا قتل کردیا۔ یہ مزدور چھتیس گڑھ کا رہنے والا تھا۔ مرنے والے کی شناخت سیتھی کمارکے طورپرہوئی ہے۔ وہ یہاں پراینٹ بھٹے میں کام کرتا تھا۔  پولیس جنرل ڈائریکٹردلباغ سنگھ نے بتایا کہ سیتھی کمارجب ایک دیگرعام شہری کے ساتھ ٹہل رہےتھے، تبھی کاک پورہ ریلوے اسٹیشن کے پاس نہاما علاقے میں دودہشت گردوں نے انہیں گولی ماردی۔

Loading...

انہوں نےبتایا 'قاتلوں کوپکڑنے کے لئے ہم نے مختلف مقامات پر ٹیمیں بھیجی ہیں'۔ ان کے مطابق عینی شاہدین نےبتایا کہ حادثہ میں دودہشت گرد شامل تھے۔ پیر14 اکتوبرکودہشت گردوں نے راجستھان کے رہنے والےایک ٹرک ڈرائیورکا قتل کردیا تھا۔ پولیس کےمطابق دہشت گرد یہ کائرانہ حرکت بوکھلاہٹ میں کررہے ہیں۔ کشمیرسے سیب کا ٹرانسپوٹیشن (نقل وحمل) بحال ہونے کے سبب دہشت گرد ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔

 

 

Loading...