اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سدھو موسے والا قتل کیس: این آئی اے نے پنجاب کے دو ٹاپ سنگروں سے کی پوچھ گچھ، بشنوئی گینگ سے کنیکشن کا شک!

    سدھو موسے والا قتل کیس: این آئی نے پنجاب کے دو ٹاپ سنگروں سے کی پوچھ گچھ، بشنوئی گینگ سے کنیکشن کا شک!۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    سدھو موسے والا قتل کیس: این آئی نے پنجاب کے دو ٹاپ سنگروں سے کی پوچھ گچھ، بشنوئی گینگ سے کنیکشن کا شک!۔ تصویر : سوشل میڈیا ۔

    پنجابی سنگر سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک کے بعد ایک کئی واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں این آئی نے پنجاب کے دو ٹاپ سنگروں سے پوچھ گچھ کی ۔ سنگر دلپریت ڈھلو اور منکیرت اولک سے کئی گھنٹوں تک این آئی اے نے دہلی ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Punjab | Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : پنجابی سنگر سدھو موسے والا قتل کیس میں ایک کے بعد ایک کئی واقعات سامنے آرہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں این آئی نے پنجاب کے دو ٹاپ سنگروں سے پوچھ گچھ کی ۔ سنگر دلپریت ڈھلو اور منکیرت اولک سے کئی گھنٹوں تک این آئی اے نے دہلی ہیڈ کوارٹر میں پوچھ گچھ کی ۔ بتادیں کہ منکیرت اور ڈھلو کا گینگسٹر لارین بشنوئی سے سے رابطہ کی بات پہلے سامنے آتی رہی ہے ، جس کے بعد بمبیہا گینگ کے ذریعہ موسے والا قتل کیس کے بعد سنگر منکیرت اولک کو دھمکی دی گئی تھی ۔

      پوچھ گچھ کے بعد دونوں پنجابی سنگروں کو چھوڑ دیا گیا ۔ حالانکہ ضرورت پڑنے پر پوچھ گچھ کیلئے دونوں پنجابی سنگروں کو پھر سے بلایا جاسکتا ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں سنگروں کے ایلبم اور کئی دیگر جانکاری بھی مانگی گئی ۔ حال ہی میں دو الگ الگ دنوں میں ہوئی یہ اہم پوچھ گچھ این آئی اے نے دونوں پنجابی سنگروں سے کی ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے پنجابی سنگر افسانہ خان سے بھی این آئی اے پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔

      دہلی کی ایک عدالت نے پنجابی سنگر سدھو موسے والا کے قتل کے معاملہ میں پنجاب پولیس کو مبینہ گینگسٹر دیپک ٹینو کی ٹرانزٹ ریمانڈ کی اجازت پیر کو دیدی ۔ پنجاب پولیس ٹینو کو مانسا ضلع لے کر جائے گی ۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجے کھنگوال نے پولیس کی عرضی منظور کرلی اور ملزم کو پنجاب کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔

      یہ بھی پڑھئے : ہندوستان بھر میں 35 ریلوے اسٹیشنوں کی ہوگی جدید کاری، کئی نئی سہولیات ہوگی دستیاب


      یہ بھی پڑھئے: کیا ٹوئٹر کی نئی پالیسیاں ہندوستان میں آئی ٹی رولز کے شرائط کو کرے گی پوری؟ جانیے تفصیلات



      دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پچھلے ہفتہ راجستھان سے ٹینو کو گرفتار کیا تھا ۔ وہ ایک اکتوبر کو پنجاب پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: