بڑی خبر: امرتسر کے BSF ہیڈکوارٹر میں جوان نے کی فائرنگ، پانچ جوانوں کی موت
پنجاب کے امرتسر میں واقع بارڈر سیکورٹی فورسیز ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے طیش میں آکر تابڑتوڑ فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں چار جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ 10 سے 12 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
پنجاب کے امرتسر میں واقع بارڈر سیکورٹی فورسیز ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے طیش میں آکر تابڑتوڑ فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں چار جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ 10 سے 12 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
چنڈی گڑھ : پنجاب کے امرتسر میں واقع بارڈر سیکورٹی فورسیز ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے طیش میں آکر تابڑتوڑ فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں چار جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ 10 سے 12 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ اس واقعہ کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی ، جس کے بعد اس کو سنگین حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے ، جہاں اس نے بھی دم توڑ دیا ۔ گولی چلانے والے ملزم جوان کی شناخت مہاراشٹر کے ستپپا کے طور پر ہوئی ہے ۔
ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ زیادہ وقت تک ڈیوٹی کرنے کی وجہ سے جوان ذہنی تناو سے گزر رہا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی کے وقت کو لے کر جوان کی اپنے افسران سے کہاسنی بھی ہوئی تھی ، جس کے بعد اتوار کو غصہ میں جوان نے کمپلیکس میں تابڑتوڑ گولیاں چلانی شروع کردیں ، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا اور دیگر جوان بچنے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے ۔
نیوز۱۸ کی رپورٹ ے مطابق واقعہ میں چار جوانوں کی موت ہوئی ہے اور تقریبا ایک درجن جوان زخمی ہیں ۔ دو جوانوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی تھی ۔ حالانکہ جاں بحق چار جوانوں کے سلسلہ میں ابھی تک آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
اس معاملہ میں افسران ابھی کچھ بھی کہنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ لاشوں کو مردہ گھر میں رکھا گیا ہے ، جبکہ زخمی جوانوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ جاں بحق جوانوں کے اہل خانہ کو واقعہ کے بارے میں مطلع کیا جارہا ہے ۔ بی ایس ایف کے سینئر افسران جائے واقعہ پر موجود ہیں اور پورے واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
اس معاملہ میں بی ایس ایف کے افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ، لیکن وہ دستیاب نہیں ہوپائے ۔ میڈیا اہلکاروں کو بھی ابھی احاطہ میں جانے کی اجازت نہیں ہے اور اسپتال کے باہر بھی پولس کی سخت نگرانی ہے ، جہاں زخمی جوانوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔