உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کیلئے صحیح آدمی نہیں ، کہیں سے الیکشن لڑیں انہیں جیتنے نہیں دوں گا : کیپٹن امریندر سنگھ

    نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کیلئے صحیح آدمی نہیں ، کہیں سے الیکشن لڑیں انہیں جیتنے نہیں دوں گا : کیپٹن امریندر سنگھ (Twitter)

    نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کیلئے صحیح آدمی نہیں ، کہیں سے الیکشن لڑیں انہیں جیتنے نہیں دوں گا : کیپٹن امریندر سنگھ (Twitter)

    Punjab Politics Crisis: پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اسے جیتنے نہیں دیں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چندی گڑھ  : پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے آج کہا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں اور بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں ۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر وہ کسی بھی سیٹ سے الیکشن لڑتے ہیں تو وہ اسے جیتنے نہیں دیں گے ۔ دہلی سے چندی گڑھ لوٹنے پر کیپٹن نے صحافیوں سے کہا کہ میں کانگریس پارٹی چھوڑ رہا ہوں اور میں اس پارٹی میں نہیں ہوں لیکن میں بی جے پی میں شامل نہیں ہورہا ہوں ۔

      این ایس اے اجیت ڈوبھال سے ملاقات کے سوال پر کیپٹن امریندر نے کہا کہ انہوں نے قومی سلامتی کے امور پر ان سے بات کی ۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا پنجاب میں فلور ٹیسٹ ہوگا ، امریندر سنگھ نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی اکثریت کھو دیتی ہے تو اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ کیپٹن نے ایک مرتبہ پھر سدھو پر طنز کیا اور کہا کہ سدھو پنجاب کے لیے صحیح آدمی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سدھو ریاست میں کہیں سے بھی الیکشن لڑیں گے تو وہ انہیں جیتنے نہیں دیں گے۔

      وہیں اسے سے پہلے ایک نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں ، لیکن کانگریس میں اب نہیں رہیں گے  ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تک میں کانگریس میں ہوں لیکن کانگریس میں نہیں رہوں گا ۔ میں اس قسم کے رویے کو برداشت نہیں کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال بعد میری معتبریت پر شبہ کیا جارہا ہے ، یہ ناقابل برداشت ہے ۔

      خیال رہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے بدھ کے روز امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ، جس کے بعد ان کی بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں ، جس پر انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے شاہ سے کسانوں کے مسائل کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ کیپٹن سنگھ نے آج صبح قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: