உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Chandigarh MC Election Results: پنجاب الیکشن سے پہلے چنڈی گڑھ میں لہرایا عام آدمی پارٹی کا پرچم ، کیجریوال نے کہا : یہ بدلاو کا اشارہ

    Chandigarh MC Election Results: پنجاب الیکشن سے پہلے چنڈی گڑھ میں لہرایا عام آدمی پارٹی کا پرچم ، کیجریوال نے کہا : یہ بدلاو کا اشارہ  (File pic)

    Chandigarh MC Election Results: پنجاب الیکشن سے پہلے چنڈی گڑھ میں لہرایا عام آدمی پارٹی کا پرچم ، کیجریوال نے کہا : یہ بدلاو کا اشارہ (File pic)

    Chandigarh MC Election Result 2021 : انتخابی نتائج کے مطابق چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 35 میں سے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی 12 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ ان انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہوا ہے ۔ اسے صرف 8 سیٹیں ملی ہیں ۔ شرومنی اکالی دل کو میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 1 سیٹ پر جیت ملی ہے ۔

    • Share this:
      چندی گڑھ : چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات (Chandigarh MC Election Result) کے ووٹوں کی گنتی پیر کو مکمل ہو گئی ۔ 35 وارڈ سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ میں عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ۔ انتخابی نتائج کے مطابق چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 35 میں سے 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں بی جے پی 12 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ ان انتخابات میں کانگریس کو نقصان ہوا ہے ۔ اسے صرف 8 سیٹیں ملی ہیں ۔ شرومنی اکالی دل کو میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 1 سیٹ پر جیت ملی ہے ۔ عام آدمی پارٹی چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں پہلی مرتبہ اتری تھی ۔ چندی گڑھ میں وارڈوں کی تعداد 2016 میں 26 سے بڑھ کر اب 35 ہو گئی تھی ۔

      تاہم ان انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت کیلئے 18 سیٹیں درکار تھیں، لیکن کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ ایسے میں نئے میئر کو لے کر پینچ پھنس سکتا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے انتخابی نتائج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی کی یہ جیت پنجاب میں آنے والی تبدیلی کا اشارہ ہے۔

      وہیں چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 14 سیٹیں جیتنے پر دہلی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی جانب سے ایک چھوٹی اور ایماندار پارٹی کے تئیں اس محبت اور اعتماد کا اظہار کرنے کیلئے چندی گڑھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ عام آدمی پارٹی نے پہلی بار یہ الیکشن لڑا ہے۔ چندی گڑھ صرف ٹریلر ہے، پوری پکچر تو پنجاب ہے ۔

      وہیں وارڈ نمبر 2 سے 11 ووٹوں سے ہارنے والے کانگریس امیدوار ہرموہیندر لکی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ وارڈ نمبر 4 سے ہارنے والی بی جے پی امیدوار سویتا بھی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔ میونسپلٹی کے 35 وارڈوں کے لئے 9 گنتی مراکز قائم کئے گئے تھے اور ووٹوں کی گنتی صبح 9 بجے شروع ہوئی تھی ۔ جمعہ کو یہاں ہونے والے انتخابات میں 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ان نتائج میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا ۔

      چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ابتدائی نتائج میں عام آدمی پارٹی کی برتری نظر آرہی تھی ۔ اے اے پی کے دمن پریت سنگھ ناگپال نے موجودہ میئر روی کانت کو شکست دی ہے ۔ روایتی طور پر ہر پانچ سال بعد ہونے والے میونسپل انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا ہے ، لیکن اس بار عام آدمی پارٹی کے آ جانے سے مقابلہ سہ رخی ہوگیا تھا ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: