உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب : CM بھگونت مان کے خلاف پولیس میں شکایت درج، شراب پی کر گرودوارہ میں داخل ہونے کا الزام

    پنجاب : CM بھگونت مان کے خلاف پولیس میں شکایت درج، شراب پی کر گرودوارہ میں داخل ہونے کا الزام

    پنجاب : CM بھگونت مان کے خلاف پولیس میں شکایت درج، شراب پی کر گرودوارہ میں داخل ہونے کا الزام

    CM Bhagwant Mann News: پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ میں سکھوں کی عبادت گاہوں کے انتظامات کیلئے ذمہ دار شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے جمعہ کو الزام لگایا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت سنگھ مان بیساکھی کے موقع پر نشے کی حالت میں 14 اپریل کو تخت دمدمہ صاحب میں داخل ہوئے تھے ۔

    • Share this:
      چندی گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی  کے لیڈر تیجندر پال سنگھ بگا نے ہفتہ کو پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے خلاف پولیس میں آن لائن شکایت درج کرائی ہے ۔ وزیر اعلی مان پر گرودوارہ میں نشے کی حالت میں داخل ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پولیس پنجاب سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شکایت پر کارروائی کریں۔ بگا نے ٹویٹر پر شکایت کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے خلاف نشے کی حالت میں گرودوارہ دمدمہ صاحب میں داخل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ میں ڈی جی پی پنجاب اور ریاستی پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری شکایت پر کارروائی کریں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کانگریس میں شامل ہوں گے پرشانت کشور؟ دہلی میں Congress ہائی کمان کے ساتھ میٹنگ


      پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور چندی گڑھ میں سکھوں کی عبادت گاہوں کے انتظامات کیلئے ذمہ دار شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے جمعہ کو الزام لگایا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت سنگھ مان بیساکھی کے موقع پر نشے کی حالت میں 14 اپریل کو تخت دمدمہ صاحب میں داخل ہوئے تھے ۔ تنظیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

      ایس جی پی سی کے سینئر نائب صدر رگھوجیت سنگھ ورک نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے نشے کی حالت میں سکھ برادری کے ایک انتہائی قابل احترام روحانی مقام کا دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ ایس جی پی سی نے وزیر اعلی مان سے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی کو قبول کریں اور پوری سکھ برادری سے معافی مانگیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے :  ملک بھر میں 24 گھنٹے میں آئے کورونا کے 975 کیسز، پانچ کی موت، ڈرا رہے ہیں دہلی کے اعداد و شمار


      خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی سکریٹری تیجندر پال سنگھ بگا اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں ۔ بگا کے خلاف موہالی کے سائبر پولیس اسٹیشن میں ایک مجرمانہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تیجندر پال سنگھ بگا پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے اور سماج کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔

      تیجندر پال سنگھ بگا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو فلم 'دی کشمیر فائلز' پر اپنے تبصرے کے بعد نشانہ بنایا تھا۔ بگا نے وزیر اعلی کیجریوال کو کشمیری پنڈت مخالف کہا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: