امرتسر گولڈن ٹیمپل کے قریب 36 گھنٹوں میں 2 دھماکے، جائے وقوعہ سے مشکوک چیزیں برآمد، فارنسک ٹیم تحقیقات میں مصروف

یہ دھماکہ بھی سارا گڑھی پارکنگ کے آس پاس بتایا جا رہا ہے۔ دھماکوں کے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ اس دوران پولیس نے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Punjab, India
  • Share this:
    چندی گڑھ۔ پنجاب کے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کی ہیریٹیج اسٹریٹ پر پیر کی صبح ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے۔ گزشتہ 36 گھنٹوں میں دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ سنیچر کو تقریباً 12 بجے سارہ گڑھی پارکنگ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے ایک ریسٹورنٹ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوگئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہیریٹیج اسٹریٹ پر آج صبح تقریباً 6 بجے دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

    یہ دھماکہ بھی سارا گڑھی پارکنگ کے آس پاس بتایا جا رہا ہے۔ دھماکوں کے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور لوگ خوفزدہ ہیں۔ اس دوران پولیس نے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی جانچ کریں اور بتایا  کہ صورتحال قابو میں ہے۔

    'تو میں پھانسی لگا لونگا'، پہلوانوں کے الزامات پر بولے WFI کے سربراہ برج بھوشن سنگھ

    جموں و کشمیر میں بڑا حادثہ ٹلا، پلوامہ میں پولیس نے 5سے 6 کلو کا IED برآمد کیا

    صبح دھماکے کے بعد پولیس کمشنر نونہال سنگھ خود موقع پر پہنچ گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہر کے گٹر کے گٹروں کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ جائے وقوعہ سے کچھ مشکوک چیزیں ملی ہیں جن کی فرانزک ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس ٹیم نے ڈاگ اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ کی تلاشی لی، اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود تھا۔ دوسری جانب سنیچر کو ہونے والے دھماکے کی پولیس کی تفتیش تاحال جاری ہے اور پولیس کسی ٹھوس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

    چندی گڑھ کے فارنسک ماہرین نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے جائے وقوعہ کی چھان بین کی ہے۔ پولیس کمشنر نونہال سنگھ نے کہا کہ پولیس کو ہفتہ کے دھماکے کے بارے میں فارنسک ماہرین سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں ان کی طرف سے کوئی رپورٹ نہیں ملتی، ہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں کر سکتے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: