اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پنجاب پر حملے کی بڑی سازش، پاکستانی دہشت گرد دے سکتے ہیں انجام، خفیہ ایجنسیوں نے جاری کیا الرٹ

    ایجنسیوں کے مطابق یہ سازش ہمیشہ کی طرح سرحد پار سے پاکستان سے رچی جا رہی ہے۔ حملہ نئے سال کے موقع پر ہو سکتا ہے۔

    ایجنسیوں کے مطابق یہ سازش ہمیشہ کی طرح سرحد پار سے پاکستان سے رچی جا رہی ہے۔ حملہ نئے سال کے موقع پر ہو سکتا ہے۔

    ایجنسیوں کے مطابق یہ سازش ہمیشہ کی طرح سرحد پار سے پاکستان سے رچی جا رہی ہے۔ حملہ نئے سال کے موقع پر ہو سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Punjab | Chandigarh
    • Share this:
      چندی گڑھ۔ انٹیلی جنس اداروں کے مطابق پنجاب میں ایک بار پھر دہشت گردی کے بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ خفیہ ایجنسیوں نے جمعرات کو اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ ایجنسیوں کے مطابق یہ سازش ہمیشہ کی طرح سرحد پار سے پاکستان سے رچی جا رہی ہے۔ حملہ نئے سال کے موقع پر ہو سکتا ہے۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کچھ دہشت گرد پنجاب میں موجود ہیں'۔ اس کے ساتھ یہاں سلیپر سیل ماڈیول بھی موجود ہے۔ جو تھانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے لیے موہالی کے ایک تھانے کی ریکی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانے پر آر پی جی سے حملہ کرنے کی بھی سازش رچی جارہی ہے۔

       

      شاہ رخ خان کی Pathaan میں کرنی ہوں گی تبدیلیاں، سینسر بورڈ نے دی ہدایت

      گیمبیا کے بعد اب ازبکستان کا ہندوستانی کمپنی پر الزام، کہا: دوا پینے سے 18بچوں کی ہوئی موت

      ایجنسیوں نے پہلے پنجاب پولیس کو اطلاع دی گئی تھی کہ "ریاست میں حملے کرنے کے لیے پاکستان سے چار سے پانچ راکٹ پروپیلڈ گرینیڈز (RPGs) بھیجے گئے تھے"۔ ان میں سے 9 مئی 2022 کی رات موہالی میں پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس ونگ کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (RPG) سے حملہ کیا گیا۔ جبکہ حال ہی میں ترن تارن کے سرہالی میں دوسرا استعمال ہوا ہے، منگل کو دہشت گرد لکھبیر لنڈا کے ذیلی ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے، پولیس نے تین کارندوں سے ایک آر پی جی برآمد کیا۔ سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ اب بھی ایک یا دو آر پی جی کہیں چھپائے ہوئے ہیں۔ اس لیے حملے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: