ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Kisan Andolan: وزیرا علیٰ اروند کیجریوال پر بھڑک گئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، کہہ دی یہ بڑی بات

پنجاب کے وزیرا علیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر کسان آندولن کا سیسی استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے انتخابی ایجنڈے کو بڑھانے کے لئے جھوٹ اور جھوٹی تشہیر کا سہارا لے رہے ہیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے اروند کیجریوال کی بھوک ہڑتال کو ڈرامہ قرار دیا۔

  • Share this:
Kisan Andolan: وزیرا علیٰ اروند کیجریوال پر بھڑک گئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، کہہ دی یہ بڑی بات
وزیرا علیٰ اروند کیجریوال پر بھڑک گئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، کہہ دی یہ بڑی بات

نئی دہلی/ چنڈی گڑھ: دہلی سرحد پر زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں (Farmer Protest) نے پیر کو بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ کسانوں کے آندولن پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) پر تنقید کی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے اروند کیجریوال پر کسان آندولن کا سیسی استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے انتخابی ایجنڈے کو بڑھانے کے لئے جھوٹ اور جھوٹی تشہیر کا سہارا لے رہے ہیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے اروند کیجریوال کی بھوک ہڑتال کو ناٹک قرار دیا۔


کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت میں کیجریوال حکومت تھی، جو بے شرمی سے 23 نومبر کو کالے زرعی قانون کو نوٹیفائیڈ کر رہی تھی، ایسے وقت میں جب کسان زرعی قانون کی مخالفت کرنے کے لئے دہلی تک مارچ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نہ تو اڈانی فیملی کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا ہے اور نہ ہی ریاست میں بجلی خرید کے لئے کسی کے ساتھ بولی لگائی ہے۔


کیجریوال کی بھوک ہڑتال ایک ڈرامہ


اروند کیجریوال کے ذریعہ کسانوں کی حمایت میں ایک دن کی بھوک ہڑتال کے اعلان پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ محض ایک ڈرامہ کر رہے ہیں۔ امریندر سنگھ نے کہا، مظاہرین کسانوں کی مدد کے لئے کچھ بھی منفی کرنے کے بجائے، جو گزشتہ 17 دنوں سے دہلی شہر کے باہر بیٹھے ہیں، آپ اور آپ کی پارٹی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا، ’کیا آپ کو کوئی شرم نہیں ہے؟ ایسے وقت میں جب ہمارے کسان آپ کے شہر کے باہر کی سڑکوں پر سردی کا سامنا کر رہے ہیں، اور اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں، آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ موقع کا کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔

 کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت میں کیجریوال حکومت تھی، جو بے شرمی سے 23 نومبر کو کالے زرعی قانون کو نوٹیفائیڈ کر رہی تھی، ایسے وقت میں جب کسان زرعی قانون کی مخالفت کرنے کے لئے دہلی تک مارچ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت میں کیجریوال حکومت تھی، جو بے شرمی سے 23 نومبر کو کالے زرعی قانون کو نوٹیفائیڈ کر رہی تھی، ایسے وقت میں جب کسان زرعی قانون کی مخالفت کرنے کے لئے دہلی تک مارچ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔


بھگوت مان سنگھ پر بھی کی تنقید

بھگوت مان سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا، پنجاب میں بجلی خرید پر بغیر حقائق جانے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ آخر کار وہ ایک کامیڈین ہی تو ہیں، جنہیں کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے کسانوں کی صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ امریندر سنگھ نے کہا کہ زرعی قانون کو نافذ کرنے سے لے کر دہلی کے ایک کونے میں کسانوں کو بھیج دینے کی کوشش کرنے تک، کیجریوال نے بار بار ثابت کیا ہے کہ وہ کسانوں کے ہمدرد نہیں ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 11:44 PM IST