உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیرا علیٰ امریندر سنگھ نے قوم مخالف تبصرہ کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کے مشیروں کی سرزنش کی

    وزیرا علیٰ امریندر سنگھ نے قوم مخالف تبصرہ کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کے مشیروں کی سرزنش کی

    وزیرا علیٰ امریندر سنگھ نے قوم مخالف تبصرہ کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کے مشیروں کی سرزنش کی

    پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے دو مشیروں کے کشمیر اور پاکستان کے بارے میں حالیہ بیانات پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مشیروں کی سرزنش کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ریاستی صدرکو صلاح دینے کااپناکام کریں اور حساس موضوعات پر ایسے بیانات نہ دیں جس سے ریاست وملک کے امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہو۔

    • Share this:

      چندی گڑھ: پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے دو مشیروں کے کشمیر اور پاکستان کے بارے میں حالیہ بیانات پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے مشیروں کی سرزنش کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ریاستی صدرکو صلاح دینے کا اپنا کام کریں اور حساس موضوعات پر ایسے بیانات نہ دیں، جس سے ریاست وملک کے امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشیروں کو ایسے موضوعات پر بات نہیں کرنی چاہئے، جن کے بارے میں ان کے پاس کم علم یا معلومات نہیں ہے اور اپنے تبصروں کے اثرات کی سمجھ بھی نہیں ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ، کانگریس کے نو منتخب صدر نوجوت سنگھ سدھو کے نئے مقرر کردہ مشیروں ڈاکٹر پیارے لال گرگ اور مالویندر سنگھ مالی کے بیانات پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔


      واضح رہے کہ ڈاکٹر پیارے لال گرگ نے جہاں پاکستان کی تنقید میں کئے گئے امریندرسنگھ کے تبصرے پر سوالیہ نشان لگایا تھا، وہیں مالویندر سنگھ مالی نے کشمیر کے تعلق سے تبصرہ کیا تھا۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے دونوں کے بیانات کو پاکستان اور کشمیر پر ہندوستان اور کانگریس کے موقف کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کو اپنے مشیروں کو روکنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔




      کیپٹن امریندر نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہے، جبکہ مالویندر سنگھ مالی کا بیان ملک مخالف ہے۔ وزیراعلیٰ نے پیارے لال گرگ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہمیں خطرہ حقیقی ہے۔
      کیپٹن امریندر نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہے، جبکہ مالویندر سنگھ مالی کا بیان ملک مخالف ہے۔ وزیراعلیٰ نے پیارے لال گرگ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہمیں خطرہ حقیقی ہے۔

      کیپٹن امریندر نے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہے، جبکہ مالویندر سنگھ مالی کا بیان ملک مخالف ہے۔ وزیراعلیٰ نے پیارے لال گرگ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان سے ہمیں خطرہ حقیقی ہے۔ روز وہاں اسلحے، منشیات ڈرون اور دیگر ذرائع سے پنجاب میں بھیجی جا رہی ہیں۔ سرحدوں پر فوجی شہید ہو رہے ہیں۔ ان کے تبصرے غیر منطقی اور نامناسب ہیں۔


      ایسے بیانات سے ہندوستان کے مفاد کا نقصان


      وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ دونوں ہی مشیروں کے بیان قابل مذمت ہے اور دونوں کا ہی تبصرہ ہندوستان اور کانگریس کی مبینہ صورتحال کے خلاف ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کانگریس صدر سے اپنے مشیروں پر لگام لگانے کے لئے کہا ہے، اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کے اس طرح بیان بازی سے ہندوستان کے مفاد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: