உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسان آندولن : وزیر اعلی امریندر سنگھ کی کسانوں سے اپیل ، موبائل ٹاوروں کو نہ پہنچائیں نقصان ، ڈسپلن میں رہیں

    کسان آندولن : وزیر اعلی امریندر سنگھ کی کسانوں سے اپیل ، موبائل ٹاوروں کو نہ پہنچائیں نقصان ، ڈسپلن میں رہیں

    کسان آندولن : وزیر اعلی امریندر سنگھ کی کسانوں سے اپیل ، موبائل ٹاوروں کو نہ پہنچائیں نقصان ، ڈسپلن میں رہیں

    Kisaan Andolan: خبریں آرہی تھی کہ نئے زرعی قوانین (New Farm Laws) کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں نے پنجاب کے کئی حصوں میں موبائل ٹاور کی بجلی متاثر کی تھی ۔ وزیر اعلی نے کسانوں سے عوام کو پریشانی نہیں پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔

    • Share this:
      پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ  (Captain Amarinder Singh) نے جمعہ کو مظاہرہ کررہے کسانوں سے موبائل ٹاور (Mobile Tower)  کو نقصان نہیں پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔ خبریں آرہی تھی کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کررہے کسانوں نے پنجاب کے کئی حصوں میں موبائل ٹاور کی بجلی متاثر کی تھی ۔ وزیر اعلی نے کسانوں سے عوام کو پریشانی نہیں پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔ اس دوران وزیر اعلی نے ریاست میں زراعتی شعبہ پر پڑنے والے منفی اثر کا حوالہ دیا ہے ۔ دہلی کی سرحد پر گزشتہ تقریبا ایک مہینے سے کسانوں کا مظاہرہ جاری ہے ۔

      پنجاب میں موبائل ٹاوروں کی بجلی کو متاثر کرنے کی خبروں کے درمیان وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کسانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کورونا وائرس وبا کے درمیان ٹیلی مواصلات رابطہ انتہائی ضروری ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسانوں سے دہلی کی سرحدوں پر جاری مظاہرہ کے درمیان ڈسپلن میں رہنے کی بات بھی کہی ہے ۔

      انہوں نے کسانوں سے کہا کہ کسان زبردستی ٹیلی کام کنیکٹیویٹی کو کاٹ کر یا ملازمین پر دباو ڈال کر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کام پنجاب کے مفاد میں نہیں ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کے لوگ کالے قوانین کے خلاف لڑائی میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آگے بھی کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کسانوں سے درخواست کی کہ طے کریں کہ انصاف کی لڑائی میں ریاست کے عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔

      وزیر اعلی نے کہا کہ زبردستی ٹیلی کام سروسز کو متاثر کرنا طلبہ کی پڑھائی ہی نہیں ، بلکہ وبا کی وجہ سے گھر سے ہی کام کر رہے لوگوں کی زندگی کو بھی متاثر کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بگڑی ہوئی معیشت کا سامنا کر رہی ریاست میں ٹیلی کام سروسیز کا متاثر ہونا برا اثر ڈالے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: