'پوری رات نہیں سویا، پولیس ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہا'، بھگونت مان نے امرتپال سنگھ کی گرفتاری پر کہا

'پوری رات نہیں سویا، پولیس ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہا'، بھگونت مان نے امرتپال سنگھ کی گرفتاری پر کہا ۔ (News18)

'پوری رات نہیں سویا، پولیس ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہا'، بھگونت مان نے امرتپال سنگھ کی گرفتاری پر کہا ۔ (News18)

Amritpal Singh Arrested: پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے خالصتان حامی علاحدگی پسند لیڈر امرتپال سنگھ کی گرفتاری کے بعد کہا کہ وہ ہفتہ کو پوری رات امرتپال کو پکڑنے کی مہم میں شامل سینئر افسران کے رابطے میں رہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Punjab | Amritsar
  • Share this:
    چنڈی گرھ: پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے خالصتان حامی علاحدگی پسند لیڈر امرتپال سنگھ کی گرفتاری کے بعد کہا کہ وہ ہفتہ کو پوری رات امرتپال کو پکڑنے کی مہم میں شامل سینئر افسران کے رابطے میں رہے ۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ امن اور ہم آہنگی کی فضا خراب کرنے والے لوگوں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ مان نے اتوار کو جاری ویڈیو پیغام میں پنجاب کے لوگوں کا تعاون کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ نوجوان ذاتی مفادات کی وجہ سے ملک کے خلاف مہم کے ذریعہ اپنی دکان چلا رہے لوگوں سے گمراہ ہوں ۔

    وزیراعلی نے زور دے کر کہا کہ پنجاب کی زمین زرخیز ہے اور کچھ بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔ لیکن نفرت کی بیج کبھی نہیں پھلے گی اور نہ ہی اس کے پھلنے پھولنے کی اجازت دی جائے گی ۔ مان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ڈگری ہو، اعلی عہدوں کیلئے تقرری نامہ ہو اور کھیل مقابلوں میں جیت کے ساتھ میڈل ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے عام آدمی پارٹی کو ذمہ داری دی ہے ، جس نے انہیں وزیراعلی کے طور پر لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرنے کا کام سونپا ہے ۔ مان نے کہا کہ اس کیلئے ہم کوئی بھی کارروائی کرسکتے ہیں یا قدم اٹھا اسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کررہا ہے ۔

    گزشتہ ماہ امرتپال سنگھ کی گرفتاری میں ناکام ہونے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کررہے بھگونت مان نے کہا کہ وہ مہم کے دوران کوئی خون خرابہ نہیں چاہتے تھے۔ مان نے کہا کہ ہفتہ کی رات کو اطلاع ملنے کے بعد میں پوری رات نہیں سویا اور مستقل طور پر ہر پندرہ منٹ ، آدھے گھنٹے اور ایک گھنٹے پر خبر لینے کیلئے سینئر افسران سے فون پر رابطہ کرتا رہا ۔

    یہ بھی پڑھئے: امرت پال سنگھ: شاہ کو دھمکی، پنجاب پولیس پر حملہ، جانیں امرت پال معاملے میں کیا کیا ہوا؟


    یہ بھی پڑھئے: امت شاہ نے 'پلوامہ حملہ' کے ریمارکس کے لیے ستیہ پال ملک پر بولا حملہ، کہا 'اگر یہ سچ ہوتا



    انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ سب کچھ (امرتپال کو گرفتار کرنے کی مہم) پرامن ہوجائے ۔ پچھلے مہینے 18 تاریخ کو امرتپال اور اس کی تنظیم وارث پنجاب دے کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کارروائی پر بھگونت مان نے کہا کہ شدت پسند علاحدگی پسند کو پکڑنے کی کوشش کے تحت گولی چلائی جاسکتی تھی، لیکن ہم خون خرابہ نہیں چاہتے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: