உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Breaking News: پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی چرنجیت سنگھ چنی نے کسانوں کو دی سوغات، بجلی اور پانی کے بل معاف

    پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی چرنجیت سنگھ چنی نے کسانوں کو دی سوغات، بجلی اور پانی کے بل معاف

    پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنتے ہی چرنجیت سنگھ چنی نے کسانوں کو دی سوغات، بجلی اور پانی کے بل معاف

    پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ ہم کسانوں کے پانی اور بجلی کے بل معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مرکز سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ: پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ ہم کسانوں کے پانی اور بجلی کے بل معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم مرکز سے تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔ چنڈی گڑھ میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ’کانگریس نے ایک عام آدمی کو وزیر اعلیٰ بنا دیا ہے‘۔ چرنجیت چنی نے کہا کہ پارٹی سب سے پہلے ہے۔ وزیر اعلیٰ یا ایم ایل اے سپریم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی آئیڈیا لوجی (نظریہ) چلے گی، جو سب کو ساتھ لے کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذات یا فرقہ کے نام پر کوئی توڑ نہیں سکتا۔

      وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ ملازم ہماری زندگی ہے اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پنجاب کے عام لوگوں کی آواز بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ہماری زندگی ہیں اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے ، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔ چرنجیبت سنگھ چنی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے متعلق کہا کہ ’وہ ہمارے لیڈر ہیں۔ کیپٹن حکومت کے ادھورے کاموں کو ہم پورا کریں گے‘۔

       وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ ملازم ہماری زندگی ہے اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔

      وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے کہا کہ ملازم ہماری زندگی ہے اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔


      عام آدمی پارٹی سے مدعا چھیننے کی کوشش!

      چرنجیت سنگھ چنی نے کہا، ’راہل گاندھی ایک انقلابی لیڈر ہیں۔ میں پنجاب پردیش کانگریس، کیپٹن امریندر سنگھ اور پنجاب کے لوگوں کا شکر گزار ہوں‘۔ انہوں نے کہا ’میں خود ایک رکشہ ڈرائیور رہا ہوں... میں کسی کو بھی زرعی میدان پر چوٹ نہیں پہنچانے دوں گا... میں مرکز سے کالے قوانین کو منسوخ کرنے کی اپیل کروں گا۔ میں کسانوں کے جدوجہد کی مکمل حمایت کرتا ہوں‘۔

      واضح رہے کہ ریاست میں اپوزیشن جماعت عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت میں آئی تو مفت بجلی اور پانی کا انتظام کرے گی۔ ایسے میں کانگریس حکومت کی کوشش ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو عوام کے درمیان کوئی خاص موقع نہ دے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: