உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب کو مل گیا نیا وزیراعلیٰ، چرنجیت سنگھ چنی کو گورنر نے دلایا وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف

    چرنجیت سنگھ چنی کو گورنر نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف دلایا۔

    چرنجیت سنگھ چنی کو گورنر نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف دلایا۔

    چنڈی گڑھ: پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی کو حلف دلایا۔ چرنجیت سنگھ چنی اور ان کے ددونوں نائب وزرائے اعلیٰ نے پنجابی زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ: پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) کو حلف دلایا۔ چرنجیت سنگھ چنی اور ان کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا (Sukhjinder Randhawa) اور او پی سونی (OP Soni) نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ پنجابی زبان میں حلف لیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں پنجاب پردیش کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اور جنرل سکریٹری ہریش راوت بھی موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے دلت لیڈر ہیں۔ حلف برداری تقریب کے راہل گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو نے چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

      موصولہ اطلاع کے مطابق، پروگرام میں 40 لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ عہدے سے مستعفی ہونے والے کیپٹن امریندر سنگھ نے حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کی۔ حالانکہ ذرائع سے خبر ملی ہے کیپٹن امریندر سنگھ نے چرنجیت سنگھ چنی کو لنج پر مدعو کیا ہے۔ اس سے قبل چرنجیت سنگھ چنی کو کانگریس اعلی قیادت نے اتوار کی شام ممبران اسمبلی کے اتفاق رائے سے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا تھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جانکاری دی تھی کہ آبزرورس کی ممبران اسمبلی کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ چرنجیت سنگھ چننی کے وزیر اعلی بننے کی جانکاری پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کرکے دی تھی۔ حالانکہ ان کے نام کے اعلان سے کچھ دیر پہلے تک سکھجیندر سنگھ رندھاوا کا نام آگے چل رہا تھا، لیکن آخری موقع پر چرنجیت سنگھ چنی کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلی بنائے جانے کا فیصلہ ہونے کے بعد اس عہدہ کے مضبوط دعویدار مانے جارہے سکھجیندر رندھاوا نے کہا کہ وہ پارٹی اعلی قیادت کے فیصلہ سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سبھی ممبران اسمبلی کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میری حمایت کی، چنی میرے بھائی ہیں۔

       چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے دلت لیڈر ہیں۔
      چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے دلت لیڈر ہیں۔


      قابل ذکر ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس (Congress) نے چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) کو پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سکھجندر سنگھ رندھاوا اور برہما موہندر کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ 11 بجے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے ساتھ یہ دونوں بھی عہدے اور راز داری کا حلف لیں گے۔ وہیں وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل رہے کانگریس لیڈر سنیل جھاکھڑ (Sunil Jakhar) نے اتوار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ کانگریس کے مرکزی آبزرور نے ہفتہ کے روز کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کے نام کے اعلان سے قبل ہی سنیل جھاکھڑ کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کے لئے ان سے بات چیت کی تھی، لیکن سنیل جھاکھڑ نے اسے قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد دہلی میں بھی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے سنیل جھاکڑ کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی، لیکن انہوں نے پھر بھی یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: