உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    چنی ۔ سدھو میٹنگ : ناراضگی ابھی نہیں ہوئی دور؟ پنجاب میں پکچر ابھی باقی ہے

    چنی ۔ سدھو میٹنگ : ناراضگی ابھی نہیں ہوئی دور؟ پنجاب میں پکچر ابھی باقی ہے

    چنی ۔ سدھو میٹنگ : ناراضگی ابھی نہیں ہوئی دور؟ پنجاب میں پکچر ابھی باقی ہے

    Punjab Congress Crisis: ‘ 'داغدار' افسران اور وزرا کی تقرری پر اختلافات کو لے کر دو دن پہلے ہی سدھو نے کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے ذریعہ اٹھائے گئے  معاملات کے حل کو لے کر تذبذب برقرار ہے ۔ سدھو اور ریاست کے وزیرا علی چرنجیت سنگھ چنی کے درمیان جمعرات کی شام کو تقریبا دو گھنٹے تک میٹنگ ہوئی ۔ پنجاب بھون میں ہوئی اس میٹنگ کو لے کر فی الحال کوئی آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم اس میٹنگ کے بعد ایسا بتایا جارہا ہے کہ سدھو پنجاب کانگریس صر کے عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ سدھو کے سبھی مطالبات کو تسلیم کرلیا گیا ہے ۔

      چنی اور سدھو کی اس میٹنگ کے بعد پنجاب میں سرکار کے بہتر کام کاج کیلئے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دئے جانے کا امکان ہے ۔ اس کمیٹی میں وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی ، پنجاب کے آئی ای سی سی انچارج ہریش راوت ، سینئر کانگریس لیڈر امیبکا سونی ، پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو اور کچھ سینئر لیڈران شامل ہوسکتے ہیں ۔ اس کیلئے اعلی قیادت کو ایک تجویز بھیج دی گئی ہے ۔ پنجاب کانگریس کی جانب سے جلد ہی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ 'داغدار' افسران اور وزرا کی تقرری پر اختلافات کو لے کر دو دن پہلے ہی سدھو نے کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا ۔ پنجاب بھون سے چنی پہلے شام تقریبا چھ بجے جبکہ سدھو اس کے آدھے گھنٹے کے بعد باہر نکلے ۔ پارٹی کے کسی بھی لیڈر نے میٹنگ میں کیا ہوا ، اس پر میڈیا سے بات نہیں کی ۔ آج دن میں سدھو وزیرا علی چنی سے ملنے کیلئے پٹیالہ سے چنڈی گڑھ آئے تھے ۔

      غور طلب ہے کہ چنی نے کل سدھو سے بات کرکے معاملات کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی ۔ چنی کے ساتھ میٹنگ سے ٹھیک پہلے سدھو نے ریاست کے نئے پولیس سربراہ پر نشانہ سادھتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے گرو گرنتھ صاحب کی بے ادبی معاملہ میں دو نوجوانوں کو غلط طریقہ سے پھنسایا اور بادل کنبہ کو کلین چٹ دیدی ۔

      سدھو نے کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدر کے عہدہ سے منگل کو استعفی دیدیا تھا ۔ اس کے بعد کانگریس اعلی قیادت نے ریاستی لیڈروں کو اس معاملہ کو حل کرنے کیلئے کہا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: