உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب الیکشن 2022: کانگریس کی 23 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری، جانیے کس کو کہاں سے ملا ٹکٹ؟

    پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ چرنجیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سدھو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ چرنجیت سنگھ چنی اور نوجوت سنگھ سدھو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

    بھوا (ایس سی) سے جوگیندر پال، بٹالہ سے اشونی سیکھری، کھڈور صاحب سے رمن جیت سنگھ سککی، نکودر سے ڈاکٹر نوجوت سنگھ داہیا اور بنگا (ایس سی) سے ترلوچن سنگھ سندھو کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 (Punjab Assembly Elections 2022) کے لئے کانگریس نے 23 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بھتیجے سیمیت سنگھ امرگڑھ سے الیکشن لڑیں گے اور پنجاب کے سابق سی ایم ہرچرن سنگھ براڑ کی بہو کرن کور براڑ موکتسر سے انتخاب لڑیں گی۔

      اس کے علاوہ بھوا (ایس سی) سے جوگیندر پال، بٹالہ سے اشونی سیکھری، کھڈور صاحب سے رمن جیت سنگھ سککی، نکودر سے ڈاکٹر نوجوت سنگھ داہیا اور بنگا (ایس سی) سے ترلوچن سنگھ سندھو کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

      اس درمیان، اسمبلی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہونے کے پہلے دن 12 نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر ایس کرونا راجو نے یہ اطلاع دی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم فروری ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ دو فروری کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری آخری تاریخ 4 فروری ہے۔

      یہاں دیکھیں کانگریس امیدواروں کی پوری فہرست


      پنجاب میں اسمبلی الیکشن کی 117 سیٹوں کے لئے 20 فروری کو الیکشن ہوگا، جب کہ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو کی جائے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: